• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرینہ کپور بیٹے کو فلمی دنیا سے دور کیوں رکھنا چاہتی ہیں؟

شائع April 11, 2018

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان تو ویسے ہی اکثر و بیشتر خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اگر ایسا کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا کہ میڈیا میں اب ان سے زیادہ مشہور ان کے بیٹے تیمور علی خان ہوچکے ہیں۔

اداکارہ جہاں بھی اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر جاتی ہیں فوٹوگرافرز سب سے زیادہ تصاویر ان کی ہی لینا شروع کردیتے ہیں۔

تیمور علی خان کی عمر اس وقت صرف ایک سال چار ماہ ہے، لیکن ابھی سے ان کی والدہ کرینہ کپور خان تیمور کے کیریئر اور اداکاری کے حوالے سے ہونے والے سوالات سے پریشان ہیں۔

حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران اداکارہ کرینہ کپور خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس کیریئر کو تیمور علی خان کے لیے منتخب کرنا چاہیں گی؟

اس پر کرینہ نے بتایا کہ وہ اپنی رائے کو کبھی بھی تیمور ہر حاوی نہیں کریں گی، البتہ وہ چاہتی ہیں کہ تیمور بڑے ہو کر کرکٹر بنیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

خیال رہے کہ کرینہ کپور خان جنہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کئی سال ہوچکے ہیں، اپنے متعدد انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننے کی خواہش رکھتی تھی اور وہ 80 سال کی ہونے تک اداکاری ہی کرنا چاہیں گی۔

تاہم وہ اپنے بیٹے کو اداکار کے بجائے ایک کرکٹر بنانے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ تیمور علی خان کے دادا منصور علی خان پٹودی بھی اپنے وقت کے شاندار کرکٹر رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ کرینہ کپور کی پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے۔

ان کے پہلے بیٹے کی ولادت 20 دسمبر 2016 کو ممبئی میں ہوئی، جس کے بعد دونوں نے ایک بیان میں اس خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے اپنے بیٹے کا نام بھی شیئر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024