• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ: فواد سمیت 25 کھلاڑی کیمپ میں طلب

شائع April 10, 2018

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ابتدائی ٹیسٹ کیمپ کے لیے 25 کھلاڑیوں کو طلب کر لیا ہے جس میں فواد عالم کا نام بھی شامل ہے۔

11 سے 15 جولائی تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہنے والے کیمپ میں 10 بلے بازوں، 4 اسپنرز، 5 فاسٹ باؤلرز، 2 وکٹ کیپرز اور 2 آل راؤنڈرز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے پروگرام کے تحت شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

کولہے کی انجری کا شکار یاسر شاہ اور ٹخنے کی انجری میں مبتلا شان مسعود کو کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا جہاں یہ دونوں کھلاڑی انجری سے بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

کیمپ کے لیے جن 25 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے ان کے نام یہ ہیں۔

بلے باز

اظہر علی، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، فخر زمان، عثمان صلاح الدین، فواد عالم، سعد علی، امام الحق۔

فاسٹ باؤلرز

محمد عامر، محمد عباس، حسن علی، راحت علی، میر حمزہ

اسپنرز

بلال آصف، محمد اصغر، شاداب خان، کاشف بھٹی

وکٹ کیپرز

سرفراز احمد اور محمد رضوان

آل راؤنڈر

فہیم اشرف اور حسین طلعت

کھلاڑیوں کی تربیت

شاہین شاہ آفریدی اور موسیٰ خان

محمد عباس کاؤنٹی سیزن کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں اور اسی وجہ سے انہیں کیمپ میں شرکت سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم کا انتخاب ابتدائی کیمپ کے بعد میں کیا جائے اور حتمی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کا کیمپ 18 سے 22 اپریل تک جاری رہے گا۔

قومی ٹیم دورے کے لیے 23 اپریل کو روانہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024