• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:26pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:42pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:42pm

ریسل مینیا میں رومن رینز کی شکست کی 'اصل وجہ' سامنے آگئی

شائع April 10, 2018
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

معروف ریسلر بروک لیسنر نے ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ ریسل مینیا 34 میں غیرمتوقع طور پر رومن رینز کو شکست دے کر پوری دنیا کو ششدر کردیا تھا جبکہ اپنی یونیورسل چیمپئن شپ کا کامیابی سے دفاع کیا۔

کئی ماہ سے یہ خیال پختہ ہوچکا تھا کہ بروک لیسنر کو ریسل مینیا میں رومن رینز کے ہاتھوں شکست ہوگی جس کے بعد وہ اس کمپنی کو چھوڑ کر یو ایف سی واپس چلے جائیں گے۔

اسی طرح رومن رینز کو باقاعدہ طور پر جان سینا کی جگہ دے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں : ریسل مینیا 34 : دلچسپ مقابلوں اور غیرمتوقع نتائج سے بھرپور ایونٹ

مگر ایسا نہیں ہوسکا اور بروک لیسنر نے تمام ریسلنگ مداحوں کو اس میچ کو اپنے نام کرکے حیران کردیا، اور اب اس کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق رومن رینز کی شکست کی وجہ درحقیقت پرستاروں کا ان کے حوالے سے ردعمل بنا ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای چیئرمین ونس میکموہن نے ہی رومن رینز کو چیمپئن بنانے کا ارادہ کیا تھا اور پھر اسے اچانک بدل بھی دیا۔

درحقیقت ان کے ٹائٹل جیتنے کے منصوبے کو بدلنے کی وجہ ریسلنگ پرستاروں کی جانب سے ایسا پرجوش ردعمل سامنے نہ آنا تھا جو ونس میکموہن چاہتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ونس میکموہن نے رومن رینز کو ٹاپ بے بی فیس کی شکل میں اوپر لانے کے منصوبے کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا بلکہ انہیں لگتا کہ بروک لیسنر کے ہاتھوں حالیہ ناکامی کے بعد مستقبل قریب میں ان کا ٹائٹل جتنا زیادہ بہتر ثابت ہوگا۔

اور ایسا ممکن ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں سعودی عرب میں شیڈول ایونٹ گریٹیسٹ رائل رمبل ایونٹ میں ہی چیمپئن بن جائیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا میں وینیو میں موجود ہجوم نے تو رومن رینز اور بروک لیسنر کے میچ کے دوران کافی مخالفانہ نعرے بازی کی تھی اورڈبلیو ڈبلیو ای کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : رومن رینز کی شخصیت کے 9 دلچسپ حقائق

تاہم سعودی عرب میں جو لوگ ایونٹ کو دیکھنے آئیں گے، وہ ممکنہ طور پر رومن رینز کو زیادہ پسند کرنے والا ہوگا کیونکہ وہ ایشیاءمیں بہت مقبول ہیں اور وہاں چیمپئن شپ کا حصول ونس میکموہن کے خیال میں زیادہ اثر پیدا کرے گا۔

خیال رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای نے رومن رینز اور بروک لیسنر کے درمیان سعودی عرب میں شیڈول ایونٹ کے دوران کیج میچ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف ایک اور رپورٹ کے مطابق ماضی کے معروف ریسلر بوبی لیشلے جو 10 سال قبل ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر چلے گئے تھے وہ گزشتہ شب ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را میں ایک بار اس کمپنی میں واپس آگئے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے بروک لیسنر نے نئے معاہدے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی معیاد تو معلوم نہیں مگر رپورٹ کے مطابق کمپنی بوبی لیشلے اور یونیورسل چیمپئن کے درمیان سال کے دوسرے بڑے ایونٹ سمرسلیم کے مین ایونٹ کا انعقاد چاہتی ہے۔

تاہم اس کا انحصار 27 اپریل کو سعودی عرب میں شیڈول میچ کے نتیجے پر ممکن ہے تاہم ان دونوں میں سے ایک وجہ رومن رینز کی شکست کا وجہ ضرور بن گئی۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025