• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی جاسوس خاتون پاکستانی فوجی افسر کی بیوی بننے پر’راضی‘

شائع April 10, 2018
—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

ویسے تو حقیقت میں ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ دشمن ملک کی جاسوس خاتون سے کوئی فوجی افسر شادی کرے۔

تاہم 4 دہائیاں قبل پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت ایک کشمیری خاتون کو جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی غرض سے ایک پاکستانی فوجی افسر سے شادی بھی کراچکا۔

کشمیری لڑکی نے پاکستانی فوجی افسر سے شادی کرنے کے بعد مملکت خداداد کی جاسوسی کرکے اہم معلومات ہندوستان کو دی۔

یہ سارا واقعہ 1971 کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان لگنے والی جنگ اور تنازعات کے دوران ہوا، جس پر بعد ازاں ہندوستانی لکھاری ہریندر ایس سکا نے ناول بھی لکھا۔

ناول اگرچہ سچی کہانی پر مبنی ہے، تاہم اس میں کئی فکشن واقعات بھی شامل کیے گئے، اب اسی ناول پر بولی وڈ فلم ’راضی‘ بن چکی ہے، جس میں عالیہ بھٹ ایک کشمیری مگر بھارتی جاسوس لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی ہدایات میں بننے والی فلم ’راضی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں خوبصورت، معصوم اور انتہائی نفیس نظر آنے والی عالیہ بھٹ کو سازش کے تحت ایک پاکستانی فوجی سے شادی کراکر پاکستان منتقل کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’راضی‘ میں عالیہ کی پہلی جھلک منظر عام پر

عالیہ بھٹ فلم میں ’سہمت‘ نامی جاسوس لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس کے لیے اپنے شوہر سے وفاداری سے زیادہ اہم ہندوستان کے لیے جاسوسی کرنا ہوتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عالیہ بھٹ کو پاکستانی دلہن بنانے سے قبل ہی اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ اس کا مقصد ایک وفادار دلہن بن کر جانا نہیں بلکہ ایک جاسوس خاتون بن کر جانا ہے۔

قریبا 2 منٹ 21 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلر میں عالیہ بھٹ کو پاکستانی فوجی افسر سے شادی کرتے، اسے ہتھیار چلانے کی تربیت لیتے اور اپنے ہی شوہر سے محبت کا ناٹک کرنے کے بعد اسی سے ہی دھوکا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’راضی‘ میں مرکزی کردار عالیہ بھٹ کا ہے، جب کہ ان کے پاکستانی شوہر کا کردار وکی کوشال نے نبھایا ہے، جو بظاہر معصوم نظر آنے والی اپنی ہندوستانی بیوی کی بے وفائی کو نہیں پہچان پاتے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کی دیگر کاسٹ میں سونی رضدان، جیدیپ اہلوت اور رجیت کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کو کرن جوہر کی ’دھرما پروڈکشن‘ کے تعاون سے آئندہ ماہ 11 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کا پہلا ٹریلر عالیہ بھٹ نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ’وطن کے آگے کچھ نہیں‘۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

فلم کے ٹریلر کو چند ہی گھنٹوں میں 20 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا۔

’راضی‘ میں عالیہ بھٹ کی پہلی جھلک گزشتہ برس نومبر کو جاری کی گئی تھی، جس کے بعد رواں برس جنوری میں ان کی فلم کی دیگر تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں، جس میں انہیں برقع میں ملبوس دکھایا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shafeeq Ahmad Apr 10, 2018 03:13pm
ban hona chaye is movie ko PAK me

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024