• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رنویر نے بتادیا کہ ان کی دپیکا سے شادی میں کیا رکاوٹ ہے؟

شائع April 9, 2018
—فوٹو: ریپبلک ورلڈ
—فوٹو: ریپبلک ورلڈ

ویسے تو گزشتہ برس سے ہی بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادیوں کی چہ مگوئیاں جاری ہیں، تاہم گزشتہ ماہ 31 مارچ کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جوڑا رواں برس ستمبر یا دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

اس خبر کے سامنے آنے کے محض 2 دن بعد ہی ایک معروف بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ دراصل رنویر اور دپیکا نے شادی کرلی ہے، بس رسم نبھانا باقی ہے۔

خبر میں رنویر اور دپیکا کی خفیہ شادی کی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی، تاہم دعویٰ کیا گیا تھا کہ تقریب سادگی سے منعقد کی گئی جس میں جوڑے کے انتہائی قریب دوستوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی ستمبر یا دسمبر میں ہوگی

اس خبر کے ایک ہفتے بعد اب رنویر سنگھ نے بھی اپنی شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے بتادیا کہ اصل میں دپیکا سے ان کی شادی میں کیا رکاوٹ ہے۔

بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق بولی وڈ کے علاؤالدین خلجی نے بتادیا کہ ان کے اور دپیکا کے ذہن پر شادی کا بھوت سوار ہے، تاہم وہ وقت اور حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں۔

رنویر سنگھ نے واضح کیا کہ رواں برس ان کی شادی کا امکان نہیں ہے، کیوں کہ وہ بہت ساری فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

‘باجی راؤ مستانی’ اداکار کے مطابق ابھی ان کی شادی کی تاریخی یا وقت طے نہیں ہوا، لیکن جیسے ہی معاملات طے ہوجائیں گے وہ خود ہی اس کا اعلان کریں گے۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی ہوچکی

رنویر سنگھ کے انٹرویو سے اس بات کی تو تصدیق ہوگئی کہ وہ اور دپیکا ایک دوسرے کو اپنا ہونے والا جیون ساتھی سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل دپیکا پڈوکون نے بھی گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو کے دوران اس تاثر کو مسترد کردیا تھا کہ ان کی شادی رواں برس ہی ہوگی۔

دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ان کے لیے کام اور پروفیشن زیادہ اہم ہے، وہ اس وقت مصروف ہیں، اس لیے رواں برس شادی نہیں کر سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024