• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان سے لوڈشیڈنگ رواں سال مکمل ختم ہوجائے گی، شہباز شریف

شائع April 8, 2018
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملک میں کھینچاتانی کی سیاست کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مخالفین کی سیاست کو دفن کردیں گے جبکہ اس سال پاکستان سے لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہوجائے گی۔

پنجاب کے علاقے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں 5 سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس قدر کام پہلے کبھی نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہزاروں میگاواٹ بجلی پورے پاکستان کے لیے پیدا ہورہی ہے حالانکہ 2013میں بجلی بحران سنگین صورت اختیار کرچکا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی اوربجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں، ساہیوال میں 1320 میگاواٹ بجلی کا منصوبہ لگایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ کمالیہ میں 40 کروڑ کی لاگت سے پانی فراہمی کی اسکیم بنائی گئی، صحت، تعلیم اور کھیلوں کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ ملتان میں میٹروبس آچکی دوبارہ خدمت کا موقع دیا تو فیصل آباد میں میٹرو بس لائیں گے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پانچ سال میں فیصل آباد بنادیں گے۔

اپنے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین نے 2014 میں دھرنا دے کرعوام کے خلاف سازش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی سیاست اداروں کو یرغمال بنانے کی سیاست ہے، تحریک انصاف کی سیاست پارلیمان پر حملہ کرنے کی سیاست ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی الزامات، انتشار اور اداروں کویرغمال بنانےکی سیاست کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کی طرز سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔

سینیٹ انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا کہ عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں انھیں ووٹ دیے اور عمران انکل پی پی پی کو دوبارہ ووٹ دیں گے لیکن عمران خان نے آصف زرداری کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے میں ان کو دہرانا نہیں چاہتا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر پاکستان کے جذبات بھڑک اٹھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024