• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جی جی حدید سے تعلق ختم کرنے کے بعد زین نے انسٹاگرام پوسٹس بھی ہٹادیں

شائع April 8, 2018 اپ ڈیٹ April 9, 2018
—فوٹو: گلیمر الرٹ
—فوٹو: گلیمر الرٹ

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے گزشتہ ماہ فلسطینی نژاد امریکی ماڈل جی جی حدید سے تعلقات ختم کرلیے تھے، جس کے بعد اب انہوں نے انسٹاگرام سے بھی اپنی تمام پوسٹس اور تصاویر بھی ہٹادیں۔

زین ملک کی جانب سے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جی جی حدید کے ساتھ بھی کئی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جو اب ان کے اکاؤنٹ میں نہیں رہیں۔

خیال رہے کہ زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم تھے، انہیں متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا اور وہ خود بھی اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کرتے تھے۔

تاہم گزشتہ ماہ 14 مارچ کو اچانک دونوں نے راہیں الگ کرتے ہوئے اپنے کروڑوں مداحوں کو حیران کردیا۔

تعلقات ختم کرنے کی تصدیق زین ملک اور جی جی حدید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے ذریعے کی تھی۔

زین ملک کے انسٹاگرام کا اسکرین شاٹ
زین ملک کے انسٹاگرام کا اسکرین شاٹ

زین ملک نے اپنے پیغام میں لکھا ' جی جی اور ان کا تعلق دوستانہ اور بامقصد تعلق تھا اور وہ ماڈل کے دوست ہونے کے ناطے جی جی حدید کا بہت احترام کرتے ہیں‘

# یہ بھی پڑھیں: زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا

زین ملک نے ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ زبردست روح کی مالک ہیں، وہ ایک دوست کی حیثیت میں ہمیشہ ان کا احترام کرتے رہیں گے۔

04.12.18

A post shared by Zayn Malik (@zayn) on

جی جی حدید نے بھی زین ملک کو اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کے پاس الگ ہونے کی وضاحت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ انہوں نے زین ملک کے ساتھ گزارے گئے وقت میں نہ صرف پیار اور زندگی کو بہترین طریقے سے گزارا بلکہ انہوں نے بہت ساری چیزیں بھی سیکھیں۔

جی جی حدید نے بھی بطور ایک دوست زین ملک کا ہمیشہ ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

اب ایک ماہ بعد زین ملک نے انسٹاگرام سے ان کے ساتھ کھینچی گئی تمام تصاویر کو ہٹاتے ہوئے اپنی بھی دیگر پوسٹس اور تصاویریں ہٹادی ہیں، تاہم ٹوئٹر پر ان کی تاحال تمام پوسٹس موجود ہیں۔

—فوٹو: دی مرر
—فوٹو: دی مرر

دوسری جانب برطانوی اخبار ’دی مرر‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جلد ہی پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار اپنے جسم پر جی جی حدید کا بنا ہوا ٹیٹو بھی مٹا دیں گے۔

خیال رہے کہ زین ملک کے سینے اور بازؤں پر بہت بڑا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے، جی جی حدید کی بہن

زین ملک کے سینے اور ٹیٹو کے مرکز میں جی جی حدید کی آنکھیں بنی ہوئی ہیں، جن سے متعلق اطلاعات ہیں کہ گلوکار انہیں جلد مٹا دیں گے۔

زین ملک نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد اپنے آنے والے میوزک ایلبم کی جھلک کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔ زین ملک کا آنے والا میوزک ایلبم رواں ماہ اپریل کے اختتام سے قبل ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

25 سالہ زین ملک اور 22 سالہ جی جی حدید کے درمیان 2015 کے بعد تعلقات استوار ہوئے تھے، جو ممکنہ طور پر ان دونوں کی مصروفیات کے باعث ختم ہوئے۔

متعدد رپورٹس کے مطابق ان دونوں کے پاس ایک دوسرے کے لیے وقت نہیں تھا، جس وجہ سے ان کے تعلقات میں کشیدگی دیکھی جا رہی تھی، جس کے باعث ہی انہوں نے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔

—فوٹو: دی مرر
—فوٹو: دی مرر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024