• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسٹرنگز کا نیا گانا ’اڑ جاؤں‘

شائع April 7, 2018

پاکستان کے کئی بہترین میوزیکل بینڈز میں سے ایک اسٹرنگز نے میوزک انڈسٹری میں اپنے 30 سال مکمل ہونے پر اپنی نئی البم کا دوسرا گانا بھی ریلیز کردیا۔

اسٹرنگز نے اپنی اس البم کا نام 30YearsofStrings# (اسٹرنگز کے 30 سال) رکھا ہے۔

اڑ جاؤں نامی اس گانے کی ویڈیو بھی کافی دلچسپ بنائی گئی ہے، جس کے آخر میں شائقین کو ایک مثبت پیغام بھی دیا گیا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے گلوکار فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ ’اڑ جاؤں ایک بہت ہی جذباتی کھانا ہے جو میرے لیے بےحد خاص ہے، اس گانے کے الفاظ بےحد گہرے ہیں‘۔

اس گانے کی ایک اور خاصیت یہ ہے کہ اس میں اسٹرنگز بینڈ کے ساتھ کئی سالوں بعد فلم ساز جامی بھی نظر آئے، جو اس سے قبل اسٹرنگز کو دور، دھانی اور انجانے جیسے کامیاب گانوں کی خوبصورت ویڈیوز دے چکے ہیں۔

اس حوالے سے فیصل نے بتایا کہ ’جامی کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی کسی خاص ہوتا ہے، ان کی اور ہماری سوچ بےحد ملتی ہے، اس لیے اس گانے کے لیے ہم نے جامی کا ہی سوچا، وہ ایک بہترین فلم ساز ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی کسی جادوئی تجربے سے کم نہیں لگتا‘۔

مستقبل میں آنے والی البمز کے سوال پر فیصل نے کہا کہ ’اس البم کے ساتھ ہم ہر گانے کو ایک ویڈیو کے ساتھ الگ الگ ریلیز کرنا چاہتے تھے، ہر گانا دوسرے سے الگ ہے، اس لیے ہر گانا کسی البم سے کم نہیں لگے گا‘۔

یقیناً مداحوں کو اسٹرنگز کے آنے والے گانوں کا انتظار بےصبری سے ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024