• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سونم کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی؟

شائع April 6, 2018
—فوٹو: فلم فیئر
—فوٹو: فلم فیئر

گزشتہ ماہ 24 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ بولی وڈ کی فیشن آئیکون اداکارہ سونم کپور رواں برس 12 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

خبر کے مطابق سونم اور آنند آہوجا آئندہ ماہ 12 مئی کو ایک ہوجائیں گے اور دونوں کی شادی کی تقریبات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے فام ہاؤس میں منعقد کی جائیں گی۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 11 مئی سے ہوگا جو 12 مئی تک جاری رہیں گی، جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد سمیت شوبز، فیشن، میڈیا، بزنس و سیاست کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

شادی کی تقریبات خالصتا ہندو رسومات کے تحت ادا کی جائیں گی، جس میں گیت، سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونم کپور کے والد انیل کپور نے شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو ذاتی طور پر فون کرکے دعوت دینے کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور 12 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی؟

تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

دکن کیرونیکل نے اپنے ذرائع سے خبر میں بتایا کہ آئندہ ماہ 8 مئی سے 19 مئی تک ’کانز فلم فیسٹیول‘ ہوگا، جس میں سونم کپور شرکت کریں گی۔

آنند اور سونم کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
آنند اور سونم کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات قائم ہیں—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

خبر کے مطابق کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے باعث سونم کپور کی شادی ایک بار پھر مؤخر ہوگی، تاہم امکان ہے کہ ان کی شادی یکم جون سے قبل ہوگی۔

اخبار نے ایک اور بھارتی نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سونم کپور کی شادی کانز فلم فیسٹیول کے بعد اور ان کی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی نمائش سے قبل ہونے کا امکان ہے۔

سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ یکم جون کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سری دیوی کی موت کے بعد سونم کپور کی شادی منسوخ

اگرچہ کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی دیگر اداکارائیں بھی شرکت کرتی ہیں، تاہم اس میں سونم کپور اور ایشوریا رائے کے فیشن اور لباس کے چرچے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سونم کپور کی شادی ان کی چچی اور معروف اداکارہ سری دیوی کی اچانک ہونے والی موت کے باعث ملتوی ہوچکی ہے۔

اطلاعات تھیں کہ سونم کپور مارچ یا اپریل میں ہی شادی کریں گی، تاہم 24 فروری کو دبئی کے نجی ہوٹل میں سری دیوی کی اچانک ہونے والی موت کے باعث ان کی شادی منسوخ کردی گئی۔

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ سونم کپور رواں برس جون میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024