• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سلمان خان کو جیل جانے سے کتنا نقصان ہوگا؟

شائع April 5, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی ریاست راجستھان کی مقامی عدالت نے بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کو 5 اپریل کو 20 سال پرانے نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اگرچہ سلمان خان کو اسی کیس میں اسی عدالت نے کم سے کم 3 مختلف معاملات میں بری کردیا تھا، تاہم ان پر نایاب نسل کے سیاہ ہرن کے شکار کا الزام ثابت ہونے پر انہیں جیل کی سزا سنائی گئی۔

اب سلمان خان کے جیل سے باہر آنے کا واحد راستہ عدالت میں نظرثانی کی درخواست ہے، جس کے لیے اداکار نے پہلے ہی انتظامات کر رکھے ہیں۔

نیوز 18 کے مطابق سلمان خان کو قید کی سزا کے خلاف 6 اپریل کو جودھپور سیشن کورٹ میں نظرثانی کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

سلمان خان کو ضمانت ملتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی، تاہم اہم سوال یہ ہے کہ دبنگ ہیرو کے 5 سال تک جیل جانے سے انہیں کتنا نقصان ہوگا، اور ان کی آنے والی فلموں کا کیا بنے گا؟

دکن کیرونیکل کے مطابق سلمان خان کے جیل جانے سے نہ صرف انہیں کروڑوں روپے کا نقصان ہوگا، بلکہ بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری کو بھی اندازوں کے مطابق ایک ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت سلمان خان یومیہ کم سے کم 65 لاکھ 47 ہزار روپے کماتے ہیں، لیکن جیل میں جانے کے بعد ان کی یہ کمائی بند ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب ہرن کا شکار: سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا

سلمان خان کی گزشتہ برس یعنی 2017 تک مجموعی ملکیت کا تخمینہ 1480 کروڑ روپے تھا، رواں برس ان کی دولت میں بے تحاشہ اضافے کا امکان تھا۔

سلمان خان اس وقت اہم ترین اور میگا بجٹ فلمز کی شوٹنگ اور پروڈیوسنگ میں مصروف تھے، جب کہ وہ آنے والے مہینوں میں میگا بجٹ کے ٹی وی منصوبوں میں بھی نظر آنے والے تھے۔

اندازوں کے مطابق سلمان خان کے جیل جانے سے مجموعی طور پر انہیں اور انڈسٹری کو ایک ہزار کروڑ روپے کا فوری طور پر نقصان ہوگا۔

سلمان خان سے منسلک فلموں اور ٹی وی منصوبوں کے بجٹ کے اعداد و شمار۔

فلمز

ریس تھری: 120 کروڑ روپے

بھارت: 210 کروڑ روپے

کک 2: 200 کروڑ روپے

دبنگ تھری: 110 کروڑ روپے

نو انٹری میں انٹری: 50 کروڑ روپے

پارٹنر 2: 60 کروڑ روپے

شیر خان: 65 کروڑ روپے

لو راتری: 22 سے 150 کروڑ روپے (پروڈیوسر سلمان خان)

ٹائیگر سیکوئل: 250 کروڑ روپے

ٹی وی

دس کا دم: 78 کروڑ روپے

بگ باس 12: ایک قسط کے 11 کروڑ روپے

این جی اوز

سلمان خان کی فلاحی تنظیم ’بیئنگ ہیومن‘ بھی اس وقت سالانہ 20 سے 22 کروڑ روپے کماتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024