• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
شائع October 22, 2018

چین کا ایک اور دنگ کردینے والا منصوبہ



چین کی جانب سے متعدد میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جو اس کے شہروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔

آئندہ ایک دہائی کے دوران چین کا ارادہ ہے کہ 25 کروڑ افراد کو ملک کے بڑے شہروں میں منتقل کیا جائے۔

اتنی بڑی نقل مکانی کے لیے چین میں اربوں ڈالرز سے انفراسٹرکچر کے بہت بڑے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے۔

ان میں سے ایک دنیا کا سب سے بڑا سمندری پل ہے۔

رواں ہفتے چین کی جانب سے ہانگ کانگ، مکاﺅ اور جنوبی چین کے شہر ژوہوئی کو ملانے والے بہت بڑے پل کو عوام کے لیے کھولا جارہا ہے۔

اس سے پہلے دنیا کا سب سے طویل سمندری برج چین میں ہی تھا جس کی لمبائی 26۔3 میل تھی جو کہ چنگ ڈاؤ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

34 میل تک پھیلے ہانگ کانگ۔ مکاﺅ۔ ژوہوئی برج کا منصوبہ چین کے 3 بڑے شہروں کو ایک دوسرے سے منسلک کردے گا اور اس طرح 4 کروڑ 20 لاکھ افراد پر مشتمل ایک بڑے شہر کا قیام عمل میں آجائے گا۔

اس کی تصاویر نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سمندری پل کی تعمیر سے ان تینوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت 50 فیصد سے بھی زیادہ کم ہوجائے گا۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اس پل کے کھلنے کے بعد پرل ریور کے ذریعے ہانگ کانگ سے مکاؤ جانے والے افراد ایک گھنٹے کے اندر ہی اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

یہ پل سکس لین کا ہے جس میں 4 سرنگیں بھی تعمیر کی گئیں، جن میں سے ایک زیرآب ہے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اس پل کو سہارا دینے کے لیے چین کی جانب سے 4 مصنوعی جزیرے بھی تعمیر کیے گئے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

چین نے اسے 'انجنیئرنگ کا عجوبہ' قرار دیا ہے جس میں 4 لاکھ 20 ہزار ٹن اسٹیل استعمال کیا ہے، اتنے اسٹیل سے 60 ایفل ٹاور آسانی سے تعمیر کیے جاسکتے ہیں۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

کچھ مقامات پر اس پل میں معمولی ڈھلوان بھی دیکھنے میں آتی ہے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

توقع ہے کہ روزانہ اس پل پر سے 40 ہزار گاڑیاں گزریں گی جبکہ شٹل بس سروس بھی ہوگی جو ہر 10 منٹ میں دستیاب ہوگی۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

پیدل چلنے والوں یا موٹرسائیکل سواروں کو اس پل پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ یہ صرف گاڑیوں کے لیے مخصوص ہوگا۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

چینی حکام کے مطابق یہ برج 120 سال تک کام کرتا رہے گا۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

یہ پل 20 ارب ڈالرز (20 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اس پل کی تعمیر 7 سال میں مکمل ہوئی، 2012 کی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح مصنوعی جزیرے تعمیر کیے جارہے ہیں۔

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

تبصرے (19) بند ہیں

KHAN KAMRAN Apr 05, 2018 08:48am
THANKS FOR SHARING
Bilal Choudhary Apr 05, 2018 09:48am
this is what we called infrastructure. a project with expiry date. We Pakistani don't usually use expiry dates because sometime construction completed after the expiry date.
جاوید مہمند Apr 05, 2018 10:53am
چین کو پاکستان میں بھی ایسے منصوبے ایمانداری کے ساتھ شروع کرنے چاھیئے تاکہ پاکستان بھی ایسی ھی طرقی کریں ۔
arfan Apr 05, 2018 01:53pm
This is awesome..
شیو شنکر مہاجن Apr 05, 2018 10:21pm
Stunning ...
yasin Apr 05, 2018 11:11pm
wow kia kehny china ki ghazab wa ajab hunarmandi aur kamal e liaqat ki.. kia kehny!
yasin Apr 05, 2018 11:12pm
woooow
naji Oct 23, 2018 12:07am
Great nation, great work. New shining China, with high education in all field of life. Engineering, Medicine, Philosophy, Finance, and IT.
farooq Oct 23, 2018 04:36am
@Bilal Choudhary simply beautiful way you told the fact.
Mishkat Oct 23, 2018 08:59am
Such mega projects commensurate with the economy of China but a luxury for Pakistan
Shujaat Khan Oct 23, 2018 09:10am
@naji You forgot Labour camp's and firing squads.
Ahmad Oct 23, 2018 12:10pm
@جاوید مہمند Why? Itni Bari bari Batain to kartay hain Hum Pakistani, Apni Economy B nahi Sambaal saktay ?
Akram Zahid Niazi Oct 23, 2018 01:35pm
China is going to be matchless in the world. Growing fast in every walk of life. It's enviable progress has dazzled the world. China is destined to rule the world not with its arsenals but with it's vision, growth and friendliness. It commands respect and love in the world. We hope Chinese friends to collaborate with Pakistan in mega projects of CPEC and help us turn our country into a prosperous and strong Pakistan.
yousuf Oct 23, 2018 03:24pm
three cheers for China"s development
Kashif Oct 23, 2018 04:25pm
@جاوید مہمند Kuchh kaam hum khud bhi kar len toe behtar hai.
AFTAB AHMED Oct 23, 2018 04:57pm
پاکستان سے لوگ مخلص ھونگے تو پھر ھی پاکستان چین جیسی ترقی کر پائے گا یہاں تو جنگل کا قانون ھے انسان کے روپ میں بھڑیے
John Oct 23, 2018 05:14pm
May God it will run smooth & safely it is incredible China will oppose negativity from the world,,, Awsome
Haider Oct 23, 2018 06:18pm
I wish China could provide such products in other countries of third world!
Muhammed danish Oct 23, 2018 07:08pm
Bueati full