• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سلمان سے ملاقات کرنے کیلئے 15 سالہ لڑکی کی خطرناک کوشش

شائع April 5, 2018

سب ہی اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے کی خواہش رکھتے ہیں، لیکن بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کی ایک مداح نے ان سے ملاقات کرنے کی خواہش میں اپنی جان بھی خطرے میں ڈال دی۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سلمان خان کے مداح پوری دنیا میں موجود ہیں، جو ان کی ایک جھلک دیکھنے کو بےتاب رہتے ہیں لیکن 15 سالہ لڑکی نے مادھیا پردیش سے ممبئی پہنچ کر سلمان خان سے ملاقات کی خطرناک کوشش کی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس مداح نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود سلمان خان کے فلیٹ پہنچ کر وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز سے سلمان خان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تاہم گارڈز کے منع کرنے پر مداح کو وہاں سے بھیج دیا گیا، البتہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس لڑکی نے فلیٹ کی دیوار چھڑنے کی کوشش کی جسے گارڈز کی جانب سے ناکام بنادیا گیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس لڑکی کو گرفتار کرلیا۔

سینئر پولیس انسپیکٹر کے مطابق یہ لڑکی اتوار کو بیراسیا نامی شہر سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

لڑکی کے پاس موجود کارڈز سے اس کے گھر کا پتہ حاصل کیا گیا، جس کے بعد اس کے والدین کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے۔

تفتیش کے بعد اس لڑکی کو چلڈرن ہوم منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے والدین جلد ممبئی پہنچ کر اسے واپس لے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کئی بلاک بسٹر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024