• KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:55pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:33pm
  • ISB: Asr 4:47pm Maghrib 6:40pm
  • KHI: Asr 5:05pm Maghrib 6:55pm
  • LHR: Asr 4:40pm Maghrib 6:33pm
  • ISB: Asr 4:47pm Maghrib 6:40pm

بین الاقوامی باؤلرز کی نقل کرنے والا خضدار کا 12 سالہ بچہ

شائع April 3, 2018
سوشل میڈیا پر اپنے باؤلنگ ایکشن سے مقبول ہونے والے جنید خان ڈان نیوز سے گفتگو کر رہے ہیں — فوٹو: اسکرین شاٹ
سوشل میڈیا پر اپنے باؤلنگ ایکشن سے مقبول ہونے والے جنید خان ڈان نیوز سے گفتگو کر رہے ہیں — فوٹو: اسکرین شاٹ

بلوچستان کے شہر خضدار کے کم سِن لڑکے نے باؤلنگ میں انفرادیت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

12 سالہ جنید بلوچ شاہد آفریدی ہوں یا یاسر شاہ، جنید خان ہوں یا سعید اجمل بلکہ یہی نہیں تقریباً تمام ہی ملکی و بین الاقوامی کھلاڑیوں کی نقل کرنا جانتے ہیں۔

جنید بلوچ نے اپنے منفرد باؤلنگ کے انداز سے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جنید خان کو دونوں ہاتھوں سے باؤلنگ کراتے دیکھا گیا تھا۔

بعد ازاں انہیں ڈان نیوز کے پروگرام میں بطور مہمان بلایا گیا جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ نام ور کرکٹر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ڈان نیوز کے اسٹوڈیو میں اینکرز کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پسندیدہ باؤلر وسیم اکرم ہیں۔

مختلف انداز میں باؤلنگ کرنے والے 12 سالہ بچے کا کہنا تھا کہ وہ خود اسپن باؤلنگ کرانا پسند کرتے ہیں اور اس میں وہ شاہد آفریدی کی نقل کرتے ہیں۔

معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے ٹیلی فون پر ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کم سن باؤلر میں بہت صلاحیت موجود ہے لیکن انہیں کسی ایکسپرٹ سے مشورہ لینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنید بلوچ کو ایک ایکشن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر یہ سب کی نقل کرتے رہے تو ان کا اپنا ٹیلنٹ ضائع ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025