• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'سات دن محبت ان' کے کردار غزالہ کی پہلی جھلک

شائع April 1, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ' سات دن محبت ان' میں اداکارہ آمنہ الیاس کے کردار کا پہلا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔

سات دن محبت ان کی ریلیز کی تاریخ قریب آنے پر کرداروں کے پوسٹرز کے ذریعے لوگوں کے اندر اس کے لیے اشتیاق بڑھایا جارہا ہے۔

پہلے شہریار منور اور ماہرہ خان کے کرداروں کے پوسٹرز سامنے آئے اور اب آمنہ الیاس کے کردار کی پہلی جھلک پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں : 'سات دن محبت ان' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز

آمنہ الیاس کے کردار کا نام غزالہ ہے جو کہ حقوق نسواں کی پرزور حامی ہے۔

پوسٹر کے ساتھ جاری بیان کے مطابق غزالہ ایک خودمختار اور مضبوط قوت ارادی کی حامل لڑکی ہے جو کہ اپنی زندگی کے مقصد کے لیے پرجوش ہے۔

خیال رہے کہ سات دن محبت ان رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک

فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024