• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی کا اعلان

شائع March 31, 2018

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بالترتیب 2 روپے 7 پیسے اور 2 روپے کم کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کا اطلاق یکم اپریل کو رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے7پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 96 روپے 45 پیسے مقررکی گئی ہے۔

حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے عوامی ضروریات کے پیش نظر قمیتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کی شرح زیادہ رکھنے کی سفارش کی تھی تاہم اس کو مدنظر نہیں رکھا گیا کیونکہ گزشتہ ماہ سفارش سے بڑھ کر کمی گئی تھی۔

اوگرا نے موجودہ ٹیکس کی شرح اور درآمدی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 26 پیسے کی کٹوتی کی سفارش کی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اوگرا نے وزارت خزانہ کو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 55 پیسے اور کیروسین کی قمیت میں 13 پیسے فی لیٹر زیادہ کرنے کی سفارش کی تھی جس کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024