• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطین میں 2014 کے بعد بدترین خونی دن

شائع March 30, 2018 اپ ڈیٹ March 31, 2018

فلسطین میں حماس کے زیر کنٹرول علاقے غزہ میں اسرائیل کے قبضے کے 70 سال کے تکمیل اور دہائیوں سے سرحد بند کرنے کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان قائم سرحد کے قریب فلسطینی مظاہرین کے خلاف ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں تاحال 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 1400 سے زائد افراد زخمی بھی ہوگئے۔

خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے 15 مئی کو اسرائیل کے قبضے کے 70 برس مکمل ہونے کے سلسلے میں احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں تازہ واقعے سے مزید شدت آگئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے جب 1948 میں فلسطین کے وسیع علاقے میں قبضہ کیا گیا تو متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد غزہ پہنچی تھی جو موجودہ اسرائیل میں اپنی جائیدادیں اور زمینیں چھوڑ کر ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے۔

فلسطین میں احتجاج کے دوران اب تک 12 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں—فوٹو:اے پی

سرحد سے چند میٹر کے فاصلے پر  احتجاجی کیمپ لگائے گئے جہاں رہنماؤں نے خاطب بھی کیا—فوٹو:اے ایف پی

مظاہرین نے احتجاجی کیمپوں میں ہیں نماز جمعہ ادا کی—فوٹو:اے ایف پی

جاں بحق فلسطینی کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران الفتح کے جنگجووں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے—فوٹو:اے ایف پی

غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے خلاف احتجاج میں اس وقت شدت آئی جب اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی—فوٹو:اے ایف  پی

اسرائیلی فوج نے ڈرون کے ذریعے مظاہرین پر آنسو گیس برسائے—فوٹو:اے ایف پی

اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے 15 افراد زخمی بھی ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج ریاست کے استحکام کے خلاف تصور کررہے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

احتجاج میں خواتین بھی فلسطینی پرچم تھامے میدان میں موجود ہیں—فوٹو: اے ایف  پی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاکتوں کے بعد مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا—فوٹو: اے پی

احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوگئے—فوٹو: اے پی

اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو نشانہ بنایا جہاں جمعے کو مزید دو افراد جاں بحق ہوئے—فوٹو: اے پی

غزہ میں احتجاج کے دوران بچے بھی موجود رہے جو آنسو گیس سے متاثر ہوئے—فوٹو:اے پی