• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کترینہ کی چھوٹی بہن کا ڈانس فلم سے کیریئر کا آغاز

شائع March 30, 2018
—فوٹو: بولی وڈ لائف
—فوٹو: بولی وڈ لائف

بولی وڈ بار بی ڈول کترینہ کیف جنہیں اپنے ابتدائی کیریئر میں ہندی زبان اور ڈانس میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش تھیں۔

اب ان کی چھوٹی بہن ازابیل کیف اپنے بولی وڈ کیریئر کا آغاز ایک ڈانس فلم سے کرنے جا رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ازابیل کیف ایک ایسے وقت میں ’بال روم‘ اور ’لاطینی‘ ڈانس کرتی نظر آئیں گی، جب ان کی بڑی بہن کترینہ کیف بھی ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ممبئی مرر کے مطابق ازابیل کیف جلد ہی آنے والی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہو جائیں گی، ابتدائی طور پر وہ 50 دن تک لندن میں شوٹنگ کریں گی۔

ازابیل اپنے بولی وڈ ڈیبیو کا آغاز نئے اداکار سورج پنچولی کے ساتھ کرنے جا رہی ہیں، جو اس سے پہلے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں ایکشن دکھا چکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی تیاریاں گزشتہ ایک سال سے جاری تھیں، جب کہ ازابیل کیف اور سورج پنچولی فلم کی مناسبت سے ڈانس کے مختلف قسموں کی تربیت لینے میں مصروف تھے۔

’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کی ہدایات دینے والے اسٹینلی ڈی کوسٹا کی بھی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ کی بہنیں

’ٹائم ٹو ڈانس‘ ایک ڈانس فلم ہوگی، جس میں ازابیل کیف اور سورج پنچولی روایتی بھارتی رقص کے بجائے دنیا کے مختلف خطوں کی ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ازابیل کیف فلم میں بال روم اور لاطینی ڈانسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، ساتھ ہی وہ فلم میں ’ٹینگو، والٹز، سمبا، رمبا اور پاسو‘ کے کرتب بھی دکھاتی نظر آئیں گی۔

—فوٹو: ازابیل کیف
—فوٹو: ازابیل کیف

سورج پنچولی فلم میں ٹینگو اور سمبا ڈانسر کے روپ میں نظر آئیں گے، تاہم دونوں فلم میں ایک دوسرے سے مقابلہ بھی کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق ’ٹائم ٹو ڈانس‘ کی شوٹنگ آئندہ ماہ اپریل کے وسط سے لندن میں شروع ہوجائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ازابیل کیف کی فلم کا ان کی بڑی بہن کترینہ کیف کی فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ سے ٹکر ہوسکتا ہے۔

’اے بی سی ڈی تھری‘ میں کترینہ کیف بھی ایک ڈانسر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، جس میں ان کے ساتھ ورون دھون ڈانس کرتے نظر آئیں گے۔

ازابیل کیف ’ٹائم ٹو ڈانس‘ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، تاہم وہ اس سے قبل ایک انگریزی فلم سے کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔

#happymonday

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024