• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماہرہ کی فلم میں زارہ نور عباس کا ڈیبیو

شائع March 30, 2018

پاکستانی اداکارہ زارہ نور عباس بہت جلد ماہرہ خان اور شہریار منور کی فلم کے ساتھ سینما پر ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

زارہ ہدایت کار عاصم رضا کی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کریں گی، جس کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پہلی فلم میں کردار ملنے کے حوالے سے ڈان سے بھی بات کی۔

اس دوران زارہ کا کہنا تھا کہ ’عاصم نے مجھے ایک کمرشل کے لیے فون کیا، لیکن وہ نہیں بن پایا، کیوں کہ اس دوران میری شادی ہورہی تھی اور مجھے پھر اپنے ہنی مون پر جانا تھا، بعدازاں انہوں نے مجھے فون کرکے پوچھا کہ میں ان کی فلم میں کام کرنا چاہوں گی، جس کے بعد میں نے اسکرپٹ پڑھا اور وہ مجھے بےحد پسند آیا‘۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں کام کرنے جیسے پلیٹ فارم کے بارے میں سوچ کر کافی پریشان تھیں۔

زارہ کے مطابق ’میں شروع میں کافی پریشان تھی، کیوں کہ یہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، اگر میں فلم سائن کررہی ہوں تو مجھے اچھا بھی ہونا چاہیے، میں نے اپنے شوہر اسد سے پوچھا اور انہیں بھی یہ آفر پسند آئی، یہ فلم عاصم رضا بنا رہے ہیں اور وہ بےحد سپورٹ کرتے ہیں، اس لیے میں نے فلم سائن کی‘۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی رومانوی کہانی ’پرے ہٹ لو‘

فلم میں زارہ نور عباس کا مرکزی کردار تو نہیں، البتہ ان کا کردار اہم ضرور ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’یہ رومانوی کامیڈی فلم ہے، میں نے کبھی اسکرین پر کامیڈی فلم نہیں کی، اس لیے میں بےحد پرجوش ہوں، میری خالہ بشریٰ انصاری کامیڈی کرتی آرہی ہیں تو امید ہے میں ان سے کچھ سیکھ سکوں‘۔

زارہ اس وقت دو پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں جن میں ایک ڈرامہ لمحے بھی شامل ہے۔

To random candid laughs #Inbetweenshots

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.official) on

فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کا آغاز اب تک نہیں ہوا تاہم اسے 2019 کی عید پر ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

’پرے ہٹ لو‘ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان اور شہریار منور ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس فلم کو ڈان فلم کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے، جسے رواں برس ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024