• KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
  • KHI: Maghrib 6:47pm Isha 8:04pm
  • LHR: Maghrib 6:20pm Isha 7:42pm
  • ISB: Maghrib 6:26pm Isha 7:50pm
شائع March 30, 2018

ہم شوکیس پہلے روز کے بہترین لکس


ہم شوکیس کو شروع ہوئے ابھی صرف دو سال ہی ہوئے تھے کہ اس کے دوسرا ایڈیشن نے آتے ہی فیشن کی دنیا میں دھوم مچادی۔

شو میں حصہ لینے والے ڈیزائنرز کی شاندار کلیکشنز نے شائقین کو متاثر کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

ڈیزائنرز کے علاوہ پاکستان کے نامور ماڈلز ریمپ پر شاندار انداز میں جلوہ گر ہوئیں، جبکہ انٹرنیشنل ماڈلز بھی اس دوران ریمپ پر نظر آئے۔

تین روز پر مشتمل اس شو کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں کراچی اور لاہور دونوں شہروں کے بہترین ڈیزائنرز کو شامل کیا گیا، اس سے قبل یہ ڈیزائنرز دوسرے شہروں میں اپنی کلیکشن ریمپ پر پیش ضرور کرچکے ہیں، تاہم پہلی مرتبہ دوسرے شہروں کے ڈیزائنرز کے ساتھ انہوں نے گروپ بنا کر کام کیا۔

ہم شوکیس کے پہلے روز ان ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن سے شائقین کا دل جیت لیا۔

ظہیر عباس

عدنان پردیسی

حسین ریہر

دیپک اور فہد

دی پنک ٹری کمپنی

ماہ گل