• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'سات دن محبت ان' کا پہلا موشن پوسٹر ریلیز

شائع March 29, 2018

اگر تو آپ اس عید پر کسی اچھی فلم کو سینما جاکر دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو 'سات دن محبت ان' کا نیا پوسٹر دیکھ کر توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ نئی پاکستانی فلم ناظرین کو ضرور پسند آئے گی۔

ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک کامیڈی فلم 'سات دن محبت ان' کے دونوں مرکزی کرداروں کا اکھٹا موشن پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ماہرہ خان کی ’سات دن محبت ان‘ کی جھلک

اس پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شہریار منور اور ماہرہ خان کسی مشکل کے شکار ہیں۔

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک

فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

اس سے پہلے شہریار منور کے کردار ٹیپو اور ماہرہ خان کے کردار نیلی کے الگ الگ پوسٹرز جاری کی گئے تھے۔

Neeli 🍉😎 @sheheryarmunawar kaisi lag rahi hun? #7dinmohabbatin

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

فلم کے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر یہ موشن پوسٹر جاری کیا گیا جس کے کیپشن پر لکھا تھا ' انتظار ختم ہوگیا، ٹیپو اور نیلی کا آفیشل پوسٹر یہ رہا، ساتھ ہے سپنوں کی رانی، کیا بدلے گی ٹیپو کی کہانی'۔

اس فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے جس میں ماہرہ خان نے ٹیپو کی کزن نیلی کا کردار ادا کیا ہے۔

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ ٹیپو کو محبت کی تلاش میں ناکامی کا سامنا ہے تو اندازہ ہے کہ نیلی اس حوالے سے مدد فراہم کرے گی۔

اس فلم کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، آمنہ الیاس، میرا سیٹھی، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔

یہ فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024