• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بھارت کو طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے، پاکستان

شائع March 29, 2018

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ ہماری طاقت کا غلط اندازہ نہ لگائے، ہم بھارت کو اپنے طے شدہ وقت اور مقام پر سبق سکھائیں گے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈی سمیت اپنی سرحدی حدود کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور بھارت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ان کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو اسی کی زبان میں جواب دیں گے، پاکستان

پاکستان سے متعلق بھارتی رویے اور بیانات پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کی طاقب کا غلط اندازہ نہ لگائے، ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے فنکاروں اور فلموں پر پابندی افسوسناک ہے اور یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ بھارت پاکستانی ثقافت سے خوفزدہ ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بریفنگ کے دوران عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے انسانی ڈھال کی تصاویر کپڑوں پر چھاپنے کا نوٹس لیا جائے، یہ عمل انسانی حقوق کا سرعام مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کے معاملے پر بتایا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک میں امن عمل کی حمایت کرتا رہا ہے اور اسی سلسلے میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کابل کا دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ’داخلی معاملات میں افغان قیادت کی مداخلت قبول نہیں‘

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کابل میں افغان قیادت اور بین الاقوامی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے کیونکہ پاکستان اور امریکا مل کر مسائل کے حل کے لیے مشترکہ سوچ کے حامل نکات پر کام کررہے ہیں۔

بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات 1974 کے دو طرفہ معاہدے کی روح کے منافی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024