• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عالیہ، رنبیر اور رنویر کے بعد دپیکا اور کترینہ کیساتھ فلم کرنے کی خواہاں

شائع March 28, 2018
—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ
—فوٹو: بولی وڈ ہنگامہ

آنے والی فلموں ’براہمسٹرا‘ اور ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف 25 سالہ عالیہ بھٹ نے سونم کپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاروں کے بجائے اداکاراؤں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ سونم کپور آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور اور سویرا بھاسکر سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ نظر آئیں گی۔

سونم کپور کی اسی فلم کی طرح نوجوان عالیہ بھٹ بھی کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، جس میں کسی مرد ہیرو کے بجائے تمام خواتین ہیروئنز ہوں۔

اگرچہ عالیہ بھٹ ماضی میں ’اڑتا پنجاب’ میں کرینہ کپور سمیت دیگر فلموں میں اور اداکاراؤں کے ساتھ نظر آ چکی ہیں، تاہم اب وہ ایسی فلم میں جوہر دکھانا چاہتی ہیں، جس میں تمام کردار بڑی اداکاراؤں کے ہوں۔

# یہ بھی پڑھیں: کترینہ سے دوری، رنبیر کو عالیہ کے قریب لے آئی
—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام
—فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام

دکن کیرونیکل کے مطابق معروف بھارتی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں، جس میں ان کے علاوہ اور بھی بڑی اداکارائیں ہوں۔

جب 25 سالہ عالیہ بھٹ سے پوچھا گیا کہ وہ کن اداکاراؤں کے ساتھ ایسی فلم کرنا چاہیں گی تو انہوں نے کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کا نام لیا۔

’ہائی وے‘ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی فلم میں کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کریں۔

مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کا حیرت انگیز روپ

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں آج تک ایسی کسی فلم کی پیش کش نہیں ہوئی، تاہم اگر انہیں دپیکا اور کترینہ کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تو وہ اسے مسترد نہیں کریں گی۔

عالیہ بھٹ نے دپیکا اور کترینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ ماضی میں ان دونوں اداکاراؤں کے قریب رہنے والے اداکاروں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

عالیہ بھٹ اس وقت رنبیر کپور کے ساتھ ’براہمسترا‘ جب کہ رنویر سنگھ کے ساتھ ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ان سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے یورپ میں ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کپور سے قربتیں بڑھا لیں ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں اداکاروں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آ سکا۔

بھارتی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ وہ ماضی میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے قریب رہنے والی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرکے معاملات کو کچھ سمجھنا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان اس وقت بھی قربتیں عروج پر ہیں، چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ رواں برس کسی وقت بھی منگنی یا شادی کا اعلان کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024