• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

معمر رانا کی ’آزادی‘ کے ساتھ 2 سال بعد اسکرین پر واپسی

شائع March 28, 2018
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بالآخر لولی وڈ کی آنے والی فریڈم تھرلر فلم ’آزادی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کے معمر رانا 2 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔

’آزادی‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے، جو آرٹسٹ ہونے کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لیے گھر چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

اگرچہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ پہلے مکمل کی جاچکی تھی، تاہم اس کا پہلا ٹریلر 27 مارچ کو ریلیز کردیا گیا۔

فلم کی کہانی عمران ملک نے لکھی ہے، جب کہ اسی کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں، یہ ان کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ہے۔

’آزادی‘ کو عمران ملک کے بھائی عرفان ملک نے پروڈیوس کیا ہے، یہ دونوں معروف ہدایت کار پرویز ملک کے بیٹے ہیں۔

’آزادی‘ میں معمر رانا کے علاہ سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں ’زارا‘ نامی صحافی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزادی‘ ایک ایسی فلم جسے ہر پاکستانی کو دیکھنا چاہئیے

معمر رانا فلم میں ’آزاد‘ نامی فریڈم فائیٹر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جسے کچھ لوگ جنگ آزادی کا مجاہد سمجھنے کے بجائے انتہاپسند سمجھتے ہیں، تاہم ان کی دیرینہ ساتھی زارا لوگوں کو اس بات پر قائل کرتی نظر آتی ہیں کہ وہ انتہاپسند نہیں ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں معروف اداکار ندیم سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم میں نہ صرف کشمیر کی جنگ آزادی کو دکھایا گیا ہے، بلکہ فلم میں حب الوطنی سمیت رومانس کو بھی بھرپور طریقے سے دکھایا گیا ہے۔

فلم کی عکسبندی معروف آسٹریلوی سائنماٹوگرافر بین جیسپر نے کی ہے، جنہوں نے ’آزادی‘ سے قبل بولی وڈ ہیرو ہریتھک روشن کی سپر ہٹ فلم ’بینگ بینگ‘ کی عکسبندی بھی کی تھی۔

’آزادی‘ کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024