• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ماہرہ خان کی رومانوی کہانی ’پرے ہٹ لو‘

شائع March 26, 2018
—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

لولی وڈ سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان جلد ہی ایک نئی رومانٹک کامیڈی فلم میں نوجوان اداکار شہریار منور سے رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

’پرے ہٹ لو‘ کی ہدایات معروف ڈرامے ’ہو من جہاں‘ کے ہدایت کار عاصم رضا دیں گے، جس کی کہانی اتفاقی طور پر پیار کرنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے حوالے سے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے عاصم رضا نے اپنے ڈرامے ’ہو من جہاں‘ کی شاندارکامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین کو ’پرے ہٹ لو‘ میں بھی شاندار کہانی دیکھنے کو ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پرے ہٹ لو‘ کی تیاری کے لیے انہوں نے پروڈکشن ٹیم سے لے کر اداکاری تک نوجوانوں کو منتخب کیا ہے، تاکہ فلم کے ذریعے دیے جانے والے پیغام کو ناظرین تک بہترین اور بھرپور انداز میں پہنچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 'بولی وڈ میں کام کرنا کبھی میرا مقصد نہیں تھا' ماہرہ خان
—فائل فوٹو: ڈان امیجز
—فائل فوٹو: ڈان امیجز

عاصم رضا نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ’پرے ہٹ لو‘ کے ذریعے شائقین کو ’ہو من جہاں‘ کی طرح بہترین مواد دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے فلم کی کہانی سے متعلق بتایا کہ ’پرے ہٹ لو‘ کی کہانی ایک نوجوان لڑکے اور لڑکی کے درمیان ہونے والی اتفاقی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

مزید پڑھیں: مجھے آج تک کسی نے ہراساں نہیں کیا، ماہرہ خان

عاصم رضا نے بتایا کہ فلم کو پاکستان سمیت یورپ میں فلمایا جائے گا، فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار ماہرہ خان ادا کریں گی، جو فلم میں شہریارمنور سے متعدد ملاقاتوں کے بعد پیار کرنے لگتی ہیں۔

واضح رہے کہ ’پرے ہٹ لو‘ کا اسکرپٹ عمران اسلم نے لکھا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں ندیم بیگ، حنا دلپذیر، احمد علی بٹ، زارہ نور عباس، رچل وکاس جی اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کو آئندہ برس عیدالاضحٰی پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان اور شہریار منور ان دنوں اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اس فلم کو ڈان فلم کے بینر تلے بنایا جا رہا ہے، جسے رواں برس ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024