• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

’مسلم لیگ (ن) اور میرے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں چوہدری نثار کا کردار تھا‘

شائع March 26, 2018

ملتان: معروف سیاست دان جاوید ہاشمی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان دوریاں پیدا کرنے میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کردار ادا کیا۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار نے مجھے بطور پارٹی صدر تسلیم نہیں کیا تھا اور وہ پارٹی اجلاسوں میں میرا مذاق اڑاتے تھے لیکن میں نے کبھی برا نہیں مانا اور ان کی عزت کی۔

مزید پڑھیں: ’چوہدری نثار کی منافقت کھل کر سامنے آگئی‘

انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ شہباز شریف یا چوہدری نثار وزیر اعلیٰ پنجاب بھی بن جاتے ہیں تو مجھے اعتراض نہیں کیونکہ میں صوبائی اسمبلی کا امیدوار نہیں بلکہ قومی اسمبلی کا مقابلہ لڑوں گا۔

انہوں نے کہا ان کے چوہدری نثار سے طویل روابط رہے ہیں اور وہ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان دوریاں نہیں چاہتے کیونکہ یہ پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ’ شہباز شریف اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرلیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ چوہدری نثار کے اسٹیبلشمنٹ سے قریبی تعلقات ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ جب 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف کو بندوق کی نوک پر ہٹایا گیا تو اس وقت بھی چوہدری نثار وہاں سے چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کو الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہیں مل سکتا، پرویز رشید

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ کسی اور جماعت میں شامل نہیں ہورہے کیونکہ ابھی تک ان کے شریف برادران اور ان کے خاندان سے اچھے تعلقات ہیں اور نواز شریف نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات میں ان کی جماعت میرے خلاف کوئی امیدوار نہیں لائے گی۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے مجھے پارٹی ٹکٹ سے نوازا اور میرے پاس پارٹی ٹکٹ ہے لیکن چوہدری نثار کے پاس یہ بھی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ حلقہ بندیوں کے جائزے کے بعد انتخابی حلقے کا فیصلہ کریں گے لیکن چوہدری نثار کے خلاف انتخابات نہیں لڑیں گے۔


یہ خبر 26 مارچ 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024