• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

ایپل منفرد آئی فون بنانے کا خواہشمند

شائع March 24, 2018
—فوٹو: گنیئرز ناؤ
—فوٹو: گنیئرز ناؤ

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’ایپل‘ کے آئی فون اپنی مثال آپ ہیں، ساتھ ہی اسے دنیا کا پہلا جدید اسمارٹ موبائل متعارف کرانے کا بھی کریڈٹ جاتا ہے۔

تاہم اب ’ایپل‘ کمپنی کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ وہ ایک منفرد آئی فون بنانے کی خواہشمند ہے، جس کے لیے اس نے پہلے سے ہی کام شروع کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی سیکٹر ذرائع کے مطابق ایپل کمپنی آئندہ 2 سال کے اندر اندر پہلی بار ایک منفرد آئی فون پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لیے اس نے ایشیا کی ٹیکنالوجی کمپنیز سے مذاکرات شروع کردیے۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ’ایپل‘ پہلی بار فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کے حوالے سے سوچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل ایک منفرد لیپ ٹاپ بنانے کی خواہشمند

خبر میں بینک آف امریکا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ایپل فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گا، تاہم اس میں او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کو برقرار رکھا جائے گا۔

خبر کے مطابق ایپل یہ منفرد فون ایشیا کے مختلف شراکت داروں کے ساتھ تیاری کے بعد متعارف کرائے گا۔

اس حوالے سے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایپل کورین کمپنی ’ایل جی‘ سمیت چین کی متعدد کمپنیوں کے ساتھ کام کرے گا۔

خبر سے پتہ چلتا ہے کہ ایپل فولڈ ایبل فون کو 2020 تک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کا سب سے 'بہترین' آئی فون ایکس

ممکنہ طور پر یہ ایپل کا سب سے سستا ترین فون بھی ہوگا، جسے بجٹ فون بھی کہا جا رہا ہے۔

اگرچہ اس فون کے حوالے سے زیادہ تر تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت 220 امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی 22 ہزار روپے سے زائد رکھی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024