• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سابق رکنِ اسمبلی کی پُر اسرار ہلاکت

شائع March 24, 2018

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابق رکنِ صوبائی اسمبلی یاسمین خان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت کے علاقے جنوبی کینٹ میں موجود سابق رکنِ اسمبلی کے گھر کے پڑوسیوں نے پولیس کو تعفن پھیلنے کی اطلاع دی۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور خاتون ایم پی اے کے گھر کے دروازے توڑے جو پہلے سے ہی اندر سے بند تھے جبکہ رکنِ اسمبلی کی لاش ان کے بیڈ روم میں کرسی پر موجود تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر رکنِ اسمبلی کی پُر اسرار ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یاسمین خان کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

مزیر پڑھیں: صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت پُر اسرار طور پر ہلاک

سابق رکنِ اسمبلی کی لاش تقریباً 5 سے 6 روز پرانی دکھائی دے رہی ہے جبکہ ان کے جسم پر کسی بھی طرح کے تشدد یا زخم کا نشان نہیں ہے۔

ظاہری طور پر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یاسمین خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے، تاہم اس معاملے میں تحقیقاتی ادارے قانون کے مطابق اپنا کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا تھا جہاں سندھ کے وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اہلیہ سمیت اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024