• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سونم کپور 12 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی؟

شائع March 24, 2018
—فوٹو: زی ٹی وی
—فوٹو: زی ٹی وی

رواں ماہ 6 مارچ کو خبر سامنے آئی تھی کہ اپنی چچی سری دیوی کی موت کے بعد اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کا فیصلہ منسوخ کرلیا۔

دکن کیرونیکل نے اپنے ذرائع سے بتایا تھا کہ سری دیوی کی دبئی میں 24 فروری کو ہونے والی اچانک موت کے بعد کپور خاندان صدمے میں ہے، جس وجہ سے سونم کپور کی شادی منسوخ کردی گئی۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 32 سالہ سونم کپور دہلی کے بزنس مین آنند آہوجا سے رواں برس جون ریاست راجستھان کے شہر جے پور اور ادیپورمیں شادی کی تقریب منعقد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سری دیوی کی موت کے بعد سونم کپور کی شادی منسوخ

اطلاعات تھیں کہ شادی سے قبل جوڑا باقاعدہ طور پر منگنی کی تقریب بھی منعقد کرے گا، تاہم اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اداکارہ جون میں نہیں بلکہ آئندہ ماہ مئی میں شادی کریں گی۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

ممبئی مرر نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی کہ اب سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی بھارت میں نہیں بلکہ یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

خبر کے مطابق سونم اور آنند آہوجا آئندہ ماہ 12 مئی کو ایک ہوجائیں گے اور دونوں کی شادی کی تقریبات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے فام ہاؤس میں منعقد کی جائیں گی۔

شادی کی تقریبات کا آغاز 11 مئی سے ہوگا جو 12 مئی تک جاری رہیں گی، جس میں دونوں خاندان کے قریبی افراد سمیت شوبز، فیشن، میڈیا، بزنس و سیاست کی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں: سونم کپور جون میں شادی کریں گی؟
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے
—فوٹو: انڈیا ٹو ڈے

شادی کی تقریبات خالصتا ہندو رسومات کے تحت ادا کی جائیں گی، جس میں گیت، سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونم کپور کے والد انیل کپور نے شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو ذاتی طور پر فون کرکے دعوت دینے کا آغاز کردیا۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

واضح رہے کہ 32 سالہ سونم کپور کے دہلی کے کاروباری نوجوان آنند آہوجا سے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں، گزشتہ برس سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شادی کریں گے۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ اداکارہ کئی بار اپنے دوست کے ساتھ تصاویر وغیرہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

گزشتہ برس اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے بعد سونم کپور اور آنند آہوجا کی شادی کی چہ مگوئیوں میں تیزی آگئی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024