• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ماہرہ خان کی ’سات دن محبت ان‘ کی جھلک

شائع March 24, 2018
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام
—فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام

ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کی شوٹنگ جاری رہے، جب کہ اب فلم میں ماہرہ خان کے کردار کی جھلک جاری کردی گئی۔

خیال رہے ک’سات دن محبت ان ‘ میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی اور عدنان شاہ ٹیپو بھی کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان اور شہریا منور نے ادا کیے ہیں، فلم کی کاسٹ میں اور بھی کئی بڑے اداکار شامل ہیں۔

Neeli 🍉😎 @sheheryarmunawar kaisi lag rahi hun? #7dinmohabbatin

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دیں گے، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد ترتیب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک

فلم ایک نوجوان لڑکے کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔

ماہرہ خان نے فلم میں اپنے کردار کی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی لگ رہی ہوں‘

ماہرہ خان فلم کی پہلی جھلک میں کافی رومانٹک اور کامیڈین موڈ میں نظر آ رہی ہیں، وہ کالے چشمے کو آنکھوں سے ہٹاکر ترچھی نگاہوں سے کسی کو دیکھ کر مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت اِن‘ کی شوٹنگ کا آغاز

ماہرہ خان کی پہلی جھلک جاری ہونے سے قبل رواں ماہ 13 مارچ کو فلم کے مرکزی ہیرو شہریار منور کی جھلک بھی جاری کی گئی تھی۔

فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے علاوہ جاوید شیخ، عائشہ عمر اور حنا دلپذیر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ’سات دن محبت اِن‘ 2018 میں ریلیز کی جائے گی۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024