• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تقسیم ایوارڈز کی تقریب

شائع March 24, 2018

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کے لیے اہم خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو 58 ملٹری اور 73 سول ایوارڈز سے نوازا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق ایوارڈز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔

فوجی کیٹیگری میں 44 ہلال امتیاز ملٹری اور 14 ستارہ بصالت کے اعزازات دیئے گئے۔

سول کیٹیگری میں 2 نشان امتیاز، ایک ہلال قائد اعظم، 7 ہلال امتیاز،3 ستارہ پاکستان، 10 ستارہ شجاعت، 11 ستارہ امتیاز، 8 صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، ایک ستارہ قائد اعظم، 24 تمغہ شجاعت اور 6 تمغہ امتیاز شامل ہیں۔

ایوارڈز دینے کی تقریب میں وزراء، اراکین پارلیمان، مسلح افواج کے سربراہان، سفارتکاروں، اعلیٰ سول و فوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر جن 44 فوجی عہدیداروں کو ہلالِ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا ہے ان میں ایئر مارشل عاصم ظہیر، ایئرمارشل شاہد اختر، ریئر ایڈمرل حبیب الرحمن قریشی، ریئر ایڈمرل ڈاکٹر نصر اکرم، میجر جنرل افتخار حسین، میجر جنرل محمد سلیم جہانگیر، میجر جنرل ظفر اقبال شیخ، میجر جنرل شمریز خان، ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان، میجر جنرل صفدر عباس، ایئر وائس مارشل نور عباس، میجر جنرل خالد حسین اسد، میجر جنرل نجم الثاقب خان، میجر جنرل طارق حسین، ریئر ایڈمرل نوید احمد رضوی، میجر جنرل کامران علی، میجر جنرل منظور احمد، میجر جنرل معظم اعجاز، ریئر ایڈمرل آصف حمید، میجر جنرل عامر ندیم، ریئر ایڈمرل احمد سعید، میجر جنرل ندیم ذکی منج، میجر جنرل آصف علی، میجر جنرل محمد عارف، میجر جنرل شاہین مظہر محمود، میجر جنرل محمد عبداللہ عزیز، میجر جنرل محمد خلیل ڈار، میجر جنرل شاہد پرویز، میجر جنرل اظہر نوید حیات خان، میجر جنرل ظفر اللہ خان، میجر جنرل سید عاصم منیر، میجر جنرل فدا حسین ملک، میجر جنرل حفیظ الرحمٰن، میجر جنرل محمد احسان اللہ، میجر جنرل سید محمد عدنان، میجر جنرل محمد وسیم اشرف، میجر جنرل محمد کلیم آصف، میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل سردار طارق امان، میجر جنرل طاہر مسعود بھٹہ، میجر جنرل سہیل حفیظ، میجر جنرل مظہر اسحاق، میجر جنرل صلاح الدین قاسم اور ایئر وائس مارشل شاہ منصور حسین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: صحافی و لکھاری محمد حنیف کے لیے ستارہ امتیاز کا اعزاز

ستارہ بصالت حاصل کرنے والوں میں کموڈور عدنان خلیق، بریگیڈیئر خالد فرید، کیپٹن (پی این) فیصل جاوید شیخ، لیفٹیننٹ کرنل توقیر حیدر (شہید)، ونگ کمانڈر فیاض اختر ملک (شہید)، میجر فہیم بادشاہ آفریدی، میجر محمد عمران خان (شہید)، میجر مدثر صغیر (شہید)، کیپٹن سید جنید علی ارشد (شہید)، صوبیدار سعید خان (شہید)، نائب صوبیدار محمد علی، حوالدار عطاء الرحمن (شہید)، سپاہی ساجد علی (شہید) اور شیف نزاکت علی شامل ہیں۔

یوم پاکستان کے موقع پر مرحومہ عاصمہ جہانگیر اور ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو نشان امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کا ایوارڈ ان کے شوہر طاہر جہانگیر نے وصول کیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم عالم کو ہلال قائد اعظم سے نوازا گیا۔

ایوارڈ دینے کی تقریب میں محمد انور حبیب، اسلم حیات، طارق محمود، انجم توقیر، منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی (مرحوم)، نیئر علی دادا اور جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی (مرحوم) کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

منو بھائی کا ایوارڈ ان کے بیٹے کاشف منیر جبکہ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کا ایوارڈ ان کے بیٹے بیرسٹر عفنان نے وصول کیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر کیمی ہائڈ آنڈو، ڈاکٹر سوجونگ ہان اور صادق خان کو ستارہ پاکستان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مرحوم عبدالغنی، سیف الرحمن شہید، کیپٹن(ر) سید احمد مبین زیدی شہید، زاہد محمود گوندل شہید، محمد اشرف نور شہید، حامد شکیل صابر شہید، مولانا حسن جان شہید، مفتی محمد سرفراز نعیمی شہید، فواد اسد اللہ خان اور غلام نبی میمن کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔

شہداء کے اعزازات ان کے بیٹوں اور بیواؤں نے وصول کیے۔

تقریب میں ضیاء چشتی، عاشر عزیز، مخدوم علی چشتی، سائرہ افضل تارڑ، اشتر اوصاف علی، میاں محمد عبداللہ، آفتاب سلطان، ضمیر محمد چوہدری، زاہد بشیر، محمد علی تابا اور شہزاد رائے کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر محمد فہیم، سلمان علوی، مرحوم اسلم پرویز، حارث خلیق، امین فہیم، محمد نواز رضا، ناجیہ رسول اور بریگیڈیئر (ر) جاوید احمد ستی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

حاجی ابوبکر مرحوم، عبدالرحمٰن، محمد مستقیم شہید، محمد امین خان شہید، محمد عصمت علی شہید، ندیم تنویر شہید، محمد اسلم شہید، عرفان محمود شہید، کرنل (ر) صفدر حسین، سید پیر محمد شاہ، محمد عرفان شہید، حامد توقیر شہید، محمد ارشد شہید، محمد عظیم فریدی شہید، مقبول رحمن شہید، ملک گل اکبر خان شہید، ملک گل شاہ علی خان شہید، اختر منیر فریدی شہید، تاج عالم شہید، نائیک جبین خان شہید، سید عبدالعلی شاہ اور عشرت حسین بھٹی کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔

شہداء کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ندیم جان، پروفیسر محمد شمیم خان، اسامہ احمد وڑائچ مرحوم، مسعود الملک، خرم خان اور فضہ شاہ کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024