• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پی ایس ایل کے پلے آف میں پشاور زلمی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

شائع March 21, 2018

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے پلے آف میں پشاور زلمی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو محض ایک رن سے شکست دے کر فائنل تک رسائی کی امیدوں کو بحال رکھا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے اور کوئٹہ کو مقررہ اوورز میں جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا۔

بارش کے باعث تھوڑی دیر کے لیے میچ کو روکا گیا تاہم پشاورزلمی نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز اور محمد نواز کے علاوہ انور علی نے آخری اوور میں طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب لایا۔

انور علی کی جانب سے آخری اوور کی ابتدائی 5 گیندوں میں 22 رنز حاصل کرنے کے باوجود آخری گیند میں دو رن بھی نہ بناسکے اور یوں ایک رن کے فرق سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

تماشائیوں نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی—فوٹو:اے پی

لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے پلے آف مقابلے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے—فوٹو:اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر واک تھرو نصب کیے گئے تھے—فوٹو: اے ایف پی

میچ سے قبل دونوں ٹیمیں اکھٹے میدان میں آئیں—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 157 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں نے مختلف روپ دھار رکھے تھے—فوٹو:اے ایف پی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز نے پشاورزلمی کی پوری ٹیم کو آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم لاہور تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا—فوٹو: اے ایف پی

پشاور زلمی کی جانب سے ڈاسن کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے—فوٹو:اے ایف پی

میچ دیکھنے کے لیے خواتین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی تھیں—فوٹو:اے ایف پی

سرفراز احمد اور محمد نواز نے اچھی شراکت قائم کرکے کوئٹہ کو جیت کی امید دلائی تھی لیکن ثمین گل نے امیدیں ختم کردیں—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی اور وہاب ریاض نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی نے آخری گیند میں انور علی کا کیچ ڈراپ کیا لیکن رن آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی