• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
شائع March 20, 2018

زندگی کو بہتر اور خوشگوار بنانے والی 10عام عادتیں



زندگی کو بہتر بنانے کی خواہش کس فرد کو نہیں ہوتی تاہم اکثر یہ ایسا خواب ثابت ہوتی ہے جس کی تعبیر انہیں اپنے بس سے باہر لگتی ہے تاہم ایسی کئی چیزیں ہیں جن کو اپنے روزمرہ کا حصہ بناکر ہم زیادہ خوش باش اور اچھی زندگی گزار سکتے ہیں اور سائنس بھی ان کی حمایت کرتی ہے۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر آج دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر ان باتوں کو اپنانا زندگی کے مسائل تو ختم نہیں کرسکتی مگر اسے زیادہ خوش باش ضرور بناسکتی ہیں۔

قدرتی مناظر میں نکلنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہوسکتا ہے کہ آپ اس کی اہمیت سمجھ نہ سکے مگر ایک تحقیق کے مطابق فطرت کے مناظر ہمارے اندر موجود تناﺅ کو کم کرکے ہمیں زیادہ تخلیقی سوچ کا حامل فرد بنادیتے ہیں، ان کو دیکھ کر ہماری یاداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ وہ ہمیں ایک بہتر فرد بننے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

ورزش

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہم سب اس کی اہمیت سے واقف ہیں مگر بہت کم افراد ہی اس کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں، طبی فوائد سے ہٹ کر بھی یہ ہماری زندگیوں کے لیے بہت فائدہ مند سرگرمی ہے، مثال کے طور پر ورزش ہمیں اسمارٹ، خوش باش بنانے کے ساتھ نیند کو بہتر کرتے ہے اور ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ورزش کے عادی افراد اپنے جسموں سے بہتر آگاہی رکھنے کے باعث اچھی زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔

دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ وقت گزارنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنا زندگی میں خوشی کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے، رشتوں کی اہمیت ہمارے تصور سے بھی زیادہ ہوتی ہے سماج سے کٹا ہونے کا احساس آپ کو احمق بنانے کے ساتھ ہلاک بھی کرسکتا ہے، کیونکہ تہنائی امراض قلب، فالج اور ذیابیطس جیسے جان لیوا امراض کا سبب بن سکتی ہے، دوست ہماری زندگی کو بہتر بنانے کی کنجی ہوتے ہیں، ان کے ساتھ اچھی خبروں کا تبادلہ اور جوش تعلقات کو بہتر بناتا ہے۔

شکرگزاری کا احساس

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

شکرگزاری ایسی عادت ہے جو آپ کو خوش باش تو بناتی ہی ہے پیاروں کے ساتھ تعلقات بہتر بناتی ہے، آپ کی شخصیت کو بہتر کرتی ہے اور آپ کے ارگرد ہر شخص کی زندگی میں بہتری لاتی ہے۔

مراقبہ

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

مراقبہ زندگی میں خوشی، مقصد، سماجی معاونت اور توجہ کی صلاحیت کو بڑھا دیتی ہے، جبکہ اس سے ہمارے اندر سے غصہ، خوف، مایوسی اور ایسے ہی ذہنی مسائل کم ہوتے ہیں۔

مناسب نیند

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

آپ نیند کے معاملے پر اپنے ساتھ دھوکا نہیں کرسکتے کیونکہ تھکاوٹ کا احساس خوش رہنے کو مشکل بنادیتا ہے، آسان الفاظ میں نیند کی کمی کا نتیجہ چڑچڑے پن اور زندگی میں مشکلات کی شکل میں نکلے گا، بہتر نیند سے فیصلہ سازی کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے جبکہ اس کی کمی آپ کو غیراخلاقی رویے اپنانے پر مجبرو کرسکتی ہے۔

خود کو چیلنج کرنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کسی دوسری زبان کو سیکھنا آپ کے ذہن کو تیز رکھتا ہے، موسیقی کے اسباق ذہانت بڑھاتے ہیں، اپنے عقائد کے بارے میں چھان بین ذہن کو مضبوط کرتی ہے، غرض خود کو کسی مشکل میں ڈالنے سے آپ کی قوت ارادی میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ عادت ذہانت کے مقابلے میں آپ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہنسنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جو لوگ مزاح استعمال کرتے ہیں ان کے اندر بیماروں کے خلاف قوت مدافعت بھی مضبوط ہوتی ہے جس سے ان میں دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، ہنسی ایک وٹامن کی طرح ہے جو آپ کے رشتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

کسی کو چھونا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

کسی پیارے کو چھونے سے تناﺅ کم ہوتا ہے، ذاتی کارکردگی بڑھتی ہے اور یہ آپ کو متحرک کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، کسی سے گلے ملنا آپ کو خوش باش فرد بناسکتا ہے۔

پرامید رہنا

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

امید آپ کو صحت، خوشی اور زندگی کی مدت جیسی نعمتیں عطا کرسکتی ہے، مشکلات کے دور میں مثبت سوچ کو اپنائے رکھنا کامیابی کا باعث بنتا ہے حد تو یہ کہ یہ عادت حد سے خوداعتماد افراد کی کارکردگی کو بھی بڑھا دیتی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

زاہد بٹ Mar 20, 2018 02:31pm
Thanks for sharing :)
muhammad kashif munir bhatti Mar 21, 2018 01:13pm
No doubt all habits are helpful and great, really nice and great article