• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: گرفتار احد چیمہ عہدے سے معطل

شائع March 17, 2018

لاہور: پنجاب حکومت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں گرفتار لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) کے سابق سربراہ احد خان چیمہ کو قائد اعظم تھرمل پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر ( سی ای او ) کے عہدے سے معطل کردیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد خان چیمہ کو 3 ماہ کے لیے معطل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: احد چیمہ کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سربراہ ایل ڈی اے کو بدعنوانی کے الزام پر معطل کیا گیا اور سروس رول 1973 کے تحت ان کی معطلی نیب کی گرفتاری کے دن سے موثر ہوگی۔

خیال رہے کہ 21 فروری 2018 کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایل ڈی اے کے سابق سربراہ احد کان چیمہ کو قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقے میں ہلچل مچ گئی تھی۔

بعدِ ازاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گورنمنٹ آفیسرز ریزیڈنس (جی او آر) میں پنجاب کے تمام اضلاع کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹینٹ کمشنرز کو طلب کرکے بند کمرہ میٹنگ کی جس میں کہا گیا کہ وہ اس وقت تک انتظامی امور شروع نہیں کریں گے جب تک خفیہ ایجنسیوں، سیاستدانوں اور عدالتوں کے ہاتھوں ان کے سینئرز کی توہین کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لیگی حلقوں میں احد چیمہ کی گرفتاری پارٹی کیلئے ‘سازش’ قرار

تاہم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے افسران کو احتجاج سے روکتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کوئی افسر احتجاج نہیں کرے گا اور جسے استعفیٰ دینا ہے وہ دے دے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 22 فروری کو احد خان چیمہ کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا، بعد ازاں جس میں 14 روز کی مزید توسیع کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024