• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

خواجہ معین الدین چشتی کا عرس، پاکستانی زائرین بھارتی ویزے کے منتظر

شائع March 16, 2018

بھارت کی ریاست راجستھان میں درگاہ اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کے 806 ویں عرس میں شرکت کے لیے جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانی زائرین تاحال بھارتی حکومت کی جانب سے ویزا جای ہونے کے منتظر ہیں۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق خواجہ معین الدین چشتی کا 806 واں عرس 19 مارچ سے 29 مارچ کے دوران ہوگا تاہم بھارت کی جانب سے پاکستانی زائرین کو تاحال ویزا جاری نہیں ہوا۔

خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی زائرین کو 18 مارچ کو بھارت جانا تھا۔

پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان 1974 میں ہونے والے معاہدے کے تحت عرس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق شہری سرحد کی کسی بھی جانب مقدس مقامات کا دورہ کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چھٹی صدی کے عظیم صوفی بزرگ غریب نواز کے عرس میں پاکستان سے ہر سال 500 کے قریب عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔

عظیم صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز نے چھٹی صدی عیسوی میں افغانی چشتی سلسلے کو ہندوستان میں متعارف کرایا، پنجاب اور راجستھان میں امن و آشتی کا درس دیا تھا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘عقیدت مندوں کو وقت پر ویزے کے اجرا کے لیے بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں’۔

انھوں نے عرس میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے خواہش مند زائرین کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونے تک لاہور نہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024