• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لندن: شریف خاندان کے چار فلیٹس ایون فیلڈ ہاؤس میں موجود ہونے کی تصدیق

شائع March 14, 2018

لندن: برطانیہ کے سرکاری ادارے لینڈ رجسٹری ریکارڈ کے مطابق پاناما لیکس میں سامنے آنے والی دو آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کا تعلق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے ہے اور شریف خاندان ہی ایون فیلڈ ہاؤس میں چار پُرتعش فلیٹس 16، 16 اے، 17 اور 17 اے کا مالک ہیں۔

چاروں فلیٹس ایک ہی منزل پر ہیں جن کی اندرونی دیواریں گرا کر ایک بڑے گھر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: لندن فلیٹس 90 کی دہائی سے شریف خاندان کی ملکیت ہیں،بی بی سی

شریف خاندان نے آف شور کمپنی نیلسن لمیٹڈ کے ذریعے جون 1993 میں فلیٹ نمبر 17 خریدا جس کے بعد فلیٹ 16 اور 16 اے کو 31 جولائی 1995 کو خریدا گیا۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ نواز شریف خاندان نے 23 جولائی 1996 میں فلیٹ نمبر 17 اے بھی خرید لیا تھا۔

دستاویزات کے مطابق نواز شریف خاندان نے ایون فیلڈ ہاؤس میں فلیٹ 12 اے خریدا لیکن یہ فلیٹ آف شور کمپنی کے ذریعے نہیں بلکہ برطانوی کمپنی ’فلیگ شپ انویسٹمنٹ لمیٹڈ‘ کے ذریعے خریدا گیا۔

مذکورہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاناما کیس:'نااہلی کیلئے سزا یافتہ ہونا ضروری'

حق ملکیت کے کاغذات میں واضح ہے کہ فلیٹ 3 لاکھ 65 ہزار پاؤنڈ (5 کروڑ63 لاکھ روپے) میں 29 جون 2004 میں خریدا گیا۔

دستاویزات میں کہا گیا کہ آف شور کمپنی کے ذریعے ایون فیلڈ ہاوس کے دیگر فلیٹ نمبر 20 اور 21 جبکہ فلیٹ نمبر 9 اور10 کو علیحدہ کمپنی کے ذریعے خریدا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے سیاسی عروج و زوال کی تصویری کہانی

آف شور کمپنی کے ذریعے ہی ایون فیلڈ ہاوس کا فلیٹ 18 خریدا گیا۔

ایون فیلڈ ہاوس میں متعدد فلیٹس آف شور کمپنی کے ذریعے خریدے گئے لیکن ایڈگ ویئر روڈ پر 150 پراپرٹیز کو ٹیکس ہیون میں شامل کیا گیا۔


یہ خبر 14 مارچ 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024