• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'سات دن محبت ان' کے مرکزی کردار کی پہلی جھلک

شائع March 13, 2018

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز اور آئی ایم جی سی گلوبل انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی شراکت داری میں بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت اِن‘ کے مرکزی کردار 'ٹیپو' کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

ٹیپو کا کردار اس فلم میں معروف اداکار شہریار منور نے نبھایا ہے جو کہ اپنی ذات میں گم رہنے والا ایسا ناتجربہ کار نوجوان ہے جو خواتین سے بات کرتے ہوئے بہت زیادہ ہچکچاتا ہے۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

اسے ہمیشہ محبت کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہوتا مگر اپنی زندگی کے لیے حقیقی محبت کی تلاش اور اسٹار بننے کے خواب بہت بڑے ہوتے ہیں۔

سات دن محبت ان میں اسی نوجوان کی محبت کی تلاش کے سفر کو بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'سات دن محبت ان' میں میرا سیٹھی کی شمولیت

اس ہلکی پھلکی رومانوی کامیڈی فلم میں ماہرہ خان، شہریار منور، میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم 'زندہ بھاگ' کی مینوگور اور فرجاد نبی دے رہے ہیں۔

یہ فلم رواں سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : ’سات دن محبت اِن‘ کی شوٹنگ کا آغاز

ڈان فلمز کا قیام 2017 میں عمل میں آیا تھا جس کا مقصد معیاری تفریحی مواد کو ناظرین تک پہنچانا ہے۔

پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

سات دن محبت ان ڈان فلمز کی پہلی فلم ہے مگر مستقبل میں یہ ادارہ ایکشن، ڈراما، تھرلر اور اینیمیٹڈ تفریحی مواد کی پروڈکشن کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس فلم کی کو پروڈیوسر کمپنی آئی ایم جی سی پاکستان میں غیرملکی فلموں کی درآمد اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے بڑا نام ہے جس کے پاس پاکستان میں اہم فلموں کی نمائش کی مارکیٹ کا 65 فیصد حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024