• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملالہ یوسف زئی پناہ گزینوں پر کتاب لکھنے میں مصروف

شائع March 13, 2018
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور تعلیم سے متعلق کام کرنے والی ملالہ یوسف زئی ان دنوں پناہ گزینوں کے مسائل پر کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ یہ ملالہ یوسف زئی کی دوسری کتاب جو وہ خود لکھ رہی ہیں، اس سے قبل انہوں نے تصویری کہانی پر مبنی کتاب ’ملالہ میجک پینسل‘ لکھی۔

اس سے قبل 2013 میں ان کی بائیوگرافی کتاب ’آئی ایم ملالہ: دی گرل ہو اسٹڈ یو‘ سامنے آٗئی، جس میں انہوں نے کتاب کی لکھاری کرسٹینا لمبا کا ساتھ دیا، تاہم وہ کتاب تنہا ملالہ نے نہیں لکھی۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ملالہ یوسف زئی پناہ گزینوں کے معاملے پر ’وی آر ڈسپلیسڈ‘ نامی کتاب لکھنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ کا خود پر ہونے والے حملے سے متعلق اہم انکشاف
ملالہ کی زندگی پر کتاب ابتدائی طور پر 2013 میں شائع ہوئی—فوٹو: ایمازون
ملالہ کی زندگی پر کتاب ابتدائی طور پر 2013 میں شائع ہوئی—فوٹو: ایمازون

ملالہ کی یہ کتاب رواں برس ستمبر تک شائع ہونے کا امکان ہے، اس کتاب میں نوبل انعام یافتہ پناہ گزینوں کے مسائل اور مشکلات بیان کریں گی۔

اس کتاب میں ملالہ یوسف زئی اپنی ابتدائی زندگی کے حقیقی واقعات بھی پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں: ملالہ کی زندگی پر فلم

20 سالہ ملالہ یوسف زئی اپنی اس کتاب میں دنیا کے دیگر ممالک کے پناہ گزینوں کے مسائل کو بھی اجاگر کریں گی۔

—فوٹو: ملالہ فین پیج انسٹاگرام
—فوٹو: ملالہ فین پیج انسٹاگرام

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں سوات میں اسکول سے واپسی پر حملہ کرکے زخمی کردیا گیا تھا، اُس وقت ان کی عمر صرف 15 برس تھی، انھیں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی کو ابتدائی طور پر پاکستان میں ہی طبی امداد دی گئی تھی تاہم بعد میں انھیں برطانیہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسف زئی کروڑ پتی بن گئیں

انہیں 2014 میں بچوں کی تعلیم کے لیے مہم چلانے پر ہندوستان کے کیلاش ستھیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر نوبیل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی اعزازی طور پر کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے والی چھٹی شخصیت ہیں جنہیں نوبیل پرائز کے علاوہ ورلڈ چلڈرن پرائز جیسے ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

گذشتہ ماہ (17 اگست) ملالہ یوسف زئی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئی ہیں جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

—فوٹو: ملالہ فین پیج انسٹاگرام
—فوٹو: ملالہ فین پیج انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024