• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کے بعد پی ایس ایکس میں مثبت رجحان

شائع March 12, 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 400 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 411 پوائنٹس پر بند ہوا۔

43 ہزار 11 پوئنٹس سے کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس میں کاروبار کی شرح میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد دن کے اختتام کے قریب انڈیکس نے بلند ترین سطح 43 ہزار 479 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 4 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کے 10 کروڑ لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 189 کی قدر میں اضافہ، 139 کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قدر میں استحکام رہا۔

کیمیکل کا شعبہ 2 کروڑ 41 لاکھ حصص کے ساتھ کاروباری حجم میں سرفہرست رہا، جبکہ مواصلات اور بناسپتی اور الائیڈ انڈسٹریز میں بالترتیب 1 کروڑ 24 لاکھ اور 96 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔

کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں لاٹے کیمیکلز1 کروڑ 27 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ 95 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، نمر ریسنز 75 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، ورلڈ کال ٹیلی کام 64 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ بائیکو پیٹرولیم 64 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔

مارکیٹ کا جائزہ کرنے والی ٹاپ لائن سیکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق سیمنٹ تیار کرنے والوں کی جانب سے فی بوری 10 روپے اضافے کے بعد سیمنٹ کا شعبہ نمایاں رہا جس کہ وجہ سے انڈیکس میں 110 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آیا۔

جے ایس گلوبل کی رپورٹ کے مطابق کاروبار کا حجم 22 فیصد گر کر 1 کروڑ 10 لاکھ شیئرز تک ہوگیا ہے جبکہ تجارت کی قیمت گر کر 4 کروڑ ڈالر تک ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024