• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

پریا پرکاش نے جھانوی اور سارہ کو راستے سے ہٹادیا؟

شائع March 12, 2018
—فوٹو: دکن کیرونیکل
—فوٹو: دکن کیرونیکل

گزشتہ ماہ فروری میں اپنی پہلی ملایلم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے ایک گانے کے کچھ مناظر وائرل ہونے کے بعد ایک ہی دن میں اسٹار بن جانے والی لڑکی پریا پرکاش وریئر نے سیف علی خان اور سری دیوی کی بیٹیوں کو اپنے راستے سے ہٹادیا۔

خیال رہے کہ پریا پرکاش وریئر کی گزشتہ ماہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ساتھی لڑکے کو آنکھ مارنے سمیت ان کے ساتھ آنکھوں ہی آنکھوں میں شرارتیں کرتی نظر آئی تھیں۔

یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پریا پرکاش ایک ہی دن میں عام لڑکی سے اسٹار بن گئی تھی، ایک ہی دن میں انسٹاگرام پر ان کے 6 لاکھ 30 ہزار فالوؤر بنے تھے۔

ان کی اسی گانے کو تین دن میں تین کروڑ سے زائد افراد نے دیکھ لیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹار بن جانے کے بعد پر پرکاش وریئر کے نہ صرف بھارتی بلکہ عالمی میڈیا میں بھی چرچے تھے۔

ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد کئی فلم ساز انہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے اور اب پریا پرکاش کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ انہیں آنے والی ایکشن کامیڈی بولی وڈ فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک اور بھارتی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ پریا پرکاش کو کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بننے والی فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کرنے کرلیا گیا۔

خبر کے مطابق کرن جوہر چاہتے ہیں کہ پریاپرکاش کو رنویر سنگھ کے مخالف کاسٹ کیا جائے، تاہم تاحال اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ فلم کا مرکزی کردار ہیرو کا ہے، تاہم پریا پرکاش کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد وہ بولی وڈ فلم سازوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جس وجہ سے انہیں کاسٹ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

پہلے اس فلم میں سارہ علی خان کا نام لیا جا رہا تھا—فوٹو: فلم فیئر
پہلے اس فلم میں سارہ علی خان کا نام لیا جا رہا تھا—فوٹو: فلم فیئر

اگر یہ خبریں درست ثابت ہوئیں اور پریا پرکاش کو فلم میں کاسٹ کیا گیا تو روہت شیٹھی کی ہدایات میں بننے والی یہ دوسری فلم ہوگی، جس میں تیلگو اور ملایلم اداکارہ کو بولی وڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس سے قبل روہت شیٹھی کی فلم ’سنگم‘ میں تیلگو فلموں اور ڈراموں کی اداکارہ کاجول اگروال کو متعارف کرایا گیا تھا۔

’سنگم 2‘ کے لیے بھی پہلی پسند تیلگو اور ملایلم اداکارہ انوشکا شیٹھی تھی، تاہم بعد ازاں انہیں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

پریا پرکاش سے قبل ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو کاسٹ کیے جانے کی باتیں سامنے آئی تھیں۔

جھانوی کپور کا بھی اسی فلم میں نام لیا جاتا رہا—فوٹو: تیلگو فلم نگر
جھانوی کپور کا بھی اسی فلم میں نام لیا جاتا رہا—فوٹو: تیلگو فلم نگر

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی کیریئر کا آغاز رنویر کی ہیروئن بن کر کریں گی؟

سارہ علی خان سے قبل اسی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو کاسٹ کیے جانے کی باتیں بھی کی گئیں۔

تاہم تاحال ’سمبا‘ کی ٹیم نے ہیروئن کا حتمی اعلان نہیں کیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ پریا پرکاش سری دیوی اور سیف علی خان کی بیٹیوں کو راستے سے ہٹاکر رنویر سنگھ کی ہیروئن بننے میں کامیاب جاتی ہیں یا نہیں۔

’سمبا‘ کو رواں برس کے آخر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، فلم میں رنویر سنگھ کے ایک انسپکٹر کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی 2015 میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’ٹیمپر‘ سے ملتی جلتی ہے، تاہم یہ اس فلم کا ریمیک نہیں۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024