• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خاتون سے سرِ عام بدسلوکی کرنے والے اہلکار معطل

شائع March 12, 2018

صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں مبینہ طور پر سائیکل چوری کرنے کے الزام میں پولیس کی جانب سے خاتون کو زبردستی گرفتار کرنے اور گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالنے کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

واقعہ نواب شاہ کے علاقے لیاقت آباد میں اُس وقت پیش آیا جب تہمینہ نامی خاتون اپنے بھائی کے ہمراہ شاپنگ کے لیے بازار آئی جہاں پر دکانداروں نے مزکورہ خاتون پر مبینہ سائیکل چوری کا الزام عائد کرکے پولیس کو طلب کرلیا۔

بعدازاں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون سے بدسلوکی کی اور زبردستی گرفتار کرنے کے بعد تھانے لے جاکر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نوابشاہ نے ایس ایچ او سمیت اس واقعے میں ملوث دیگر تین اہلکاروں کو بھی معطل کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اہلکار خاتون کو سڑک پر سرِ عام گھیسٹ کر پولیس موبائل میں ڈال رہے ہیں، جبکہ اس موقع پر لوگوں کا ہجوم بھی موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024