• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

والدہ کی موت کے 2 ہفتوں بعد جھانوی نے شوٹنگ شروع کردی

شائع March 9, 2018
—فوٹو: زی اسٹوڈیو انسٹاگرام
—فوٹو: زی اسٹوڈیو انسٹاگرام

گزشتہ ماہ 24 فروری کو پانی کے ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوب کر ہلاک ہونے والی بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی نے فلموں کی شوٹنگ شروع کردی۔

21 سالہ جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی شوٹنگ اپنی والدہ کے مرنے کے محض 2 ہفتوں بعد ہی شرع کی ہے۔

جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ ایک ایسے وقت میں شروع کی، جب کہ انہیں والدہ کی موت کے 10 دن بعد اپنی سالگرہ کا جشن منانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ 21 سالہ جھانوی کپور نے تین دن قبل 6 مارچ کو اپنی سالگرہ اس وقت منائی، جب ان کی والدہ کو مرے ہوئے پورے 7 ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور اور اشان کھاتر کی پہلی فلم ’دھڑک‘
جھانوی کپور نے دھڑک شوٹنگ شروع کردی—فوٹو: انسٹاگرام
جھانوی کپور نے دھڑک شوٹنگ شروع کردی—فوٹو: انسٹاگرام

جھانوی کپور نے سالگرہ کے موقع پر اگرچہ سادہ تقریب رکھی، مگر تاہم وہ اپنی دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ خوش دکھائی دیں، جس وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اب سالگرہ منانے کے بعد جھانوی کپور نے اپنی والدہ کے موت کے ٹھیک 13 دن بعد اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی۔

🎂 💗 #kapooranddaughters 📷 @sanjaykapoor2500

A post shared by sonamkapoor (@sonamkapoor) on

خیال رہے کہ جھانوی کپور کی والدہ سری دیوی 24 فروری کی رات دبئی کے معروف ایمیریٹس ٹاورز ہوٹل میں نہانے کے دوران پانی کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی تھیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق نہانے سے قبل سری دیوی نے شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئیں۔

ان کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئی تھیں، جب کہ ان کی راکھ کو رواں ماہ 5 مارچ کو گنگا میں بہایا گیا تھا۔

One final goodbye

A post shared by Jhanvi Kapoor (@jhanvikapoor) on

ماں کی راکھ کو گنگا میں بہانے کے ایک دن بعد ہی 21 سالہ جھانوی کپور نے اپنی سالگرہ کا جشن منایا، جب کہ ان کے انتقال کے 13 دن بعد ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: چہ مگوئیاں ختم، سری دیوی کی بیٹی بھی اسکرین پرنظر آئیں گی

بولی وڈ ببل نے انسٹاگرام پر جھانوی کپور کی شوٹنگ سیٹ سے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی سیٹ پر واپس آگئیں۔

علاوہ ازیں جھانوی کپور فین پیج کے انسٹاگرام پر بھی ان کی اسی تصویر کو ان کی والدہ سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کی تصویر کے ساتھ شیئر کرکے ان دونوں کی ملتے جلتے چہرے کا موازنہ کیا گیا۔

So beautiful,aren't they?? #sridevi #jhanvikapoor pc-bollywoodnewz

A post shared by filmcrigossip (@filmy7539) on

واضح رہے کہ جھانوی کپور کی پہلی فلم ’دھڑک‘ کی ہدایات ششانک کھیتن دے رہے ہیں، جب کہ اسے کرن جوہر پروڈیوس کر رہے ہیں۔

Movie time 🍿 #padman

A post shared by Jhanvi Kapoor (@jhanvikapoor) on

یہ مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس میں اداکار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اشان کھاتر، جھانوی کپور سے رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے جاری کیے گئے پوسٹرز پہلے سے ہی وائرل ہوچکے ہیں، امکان ہے کہ فلم کو رواں برس جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔

—فوٹو: جھانوی کپور انسٹاگرام
—فوٹو: جھانوی کپور انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024