• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فریڈا کاہلو کی گڑیا بنانے پر تنازع

شائع March 9, 2018
مصورہ کی شکل کی تیار کی گئی گڑیا—فوٹو: اے ایف پی
مصورہ کی شکل کی تیار کی گئی گڑیا—فوٹو: اے ایف پی

خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی و معروف میکسیکن آرٹسٹ فریڈا کاہلو کی شکل کی گڑیا بنانے پر کمپنی اور آرٹسٹ کے خاندان میں تنازع پیدا ہوگیا۔

خیال رہے کہ فریڈا کاہلو 1907 میں پیدا ہوئیں اور 1954 کو چل بسیں، وہ نہ صرف معروف مصورہ تھیں، بلکہ وہ سیلف پورٹریٹ یعنی اپنی تصاویر بنانے کے لیے حوالے سے بھی معروف تھیں۔

فریڈا کاہلو نے مصوری کے ذریعے نہ صرف قدرت اور اپنے حسن کو دنیا کے سامنے پیش کیا، بلکہ پینٹنگز کے ذریعے خواتین کے حقوق کے لیے بھی جدوجہد کی۔

فریڈا کاہلو کو نہ صرف پہلی بولڈ مصورہ بلکہ خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم رہنے والی کارکن کی حیثیت سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

ان کی زندگی پر جہاں کتابیں اور ناول لکھے گئے، وہیں ہولی وڈ میں 2002 میں ان کی زندگی پر ’فریڈا‘ نامی فلم بھی بنائی گئی۔

فلم میں ان کا کردار اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے ادا کیا تھا، فلم نے باکس آفس پر 58 ملین امریکی ڈالر کی کمائی کی، جب کہ اداکارہ کو اسی فلم پر ایوارڈ بھی ملا۔

—کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دیگر گڑیا—فوٹو: میٹل ٹوئٹر
—کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دیگر گڑیا—فوٹو: میٹل ٹوئٹر

اب فریڈا کاہلو کی شکل کی گڑیا بنانے پر کمرشل کمپنی میٹل، فریڈا کاہلو کارپوریشن اور آرٹسٹ کے خاندان میں تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

تاہم کمرشل کمپنی اور مصورہ کے نام سے قائم کارپوریشن کمپنی نے خاندان کے الزام مسترد کردیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق فریڈا کاہلو کے خاندان نے مصورہ کی باربی ڈول بنانے والی کمرشل کمپنی ’میٹل‘ اور ’فریڈا کاہلو کارپوریشن‘ پر الزامات عائد کیے ہیں کہ انہوں نے حقوق حاصل کیے بغیر مصورہ کی گڑیا بنائی۔

تاہم ’میٹل‘ اور ’فریڈا کاہلو کارپوریشن‘ نے مصورہ کے خاندان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس مصورہ کی تصویروں کے حقوق ہیں اور انہوں نے قانون کے مطابق ان کی شکل کی گڑیا بنائی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق فریڈا کاہلو کی پڑ پوتی میرا رومیو نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہی مصورہ کی تصاویر کی اکیلی وارث ہیں، اور ان کے پاس جملہ حقوق موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فریڈا کوہلو کی فلم کے نیم برہنہ مناظر پر تنازع

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنی ’میٹل‘ کے پاس فریڈا کوہلو کی تصاویر کو استعمال کرنے کا حق نہیں ہے۔

میرا رومیو نے اعلان کیا کہ وہ فریڈا کوہلو کی شکل کی گڑیا بنانے والی کمپنی کے خلاف قانونی جنگ کریں گی۔

فریڈا کاہلو سیلف پورٹریٹ بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں—فوٹو: اے ایف پی
فریڈا کاہلو سیلف پورٹریٹ بنانے کی وجہ سے شہرت رکھتی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

دوسری جانب گڑیا بنانے والی کمپنی ’میٹل‘ نے کہا ہے کہ انہوں نے ’فریڈا کوہلو کارپوریشن‘ کے اشتراک سے مصورہ کی شکل کی بار بی ڈول بنائی اور دونوں کمپنیاں قانونی طور پر پارٹنر ہیں۔

خیال رہے کہ کمپنی نے فریڈا کوہلی کی گڑیا 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر دیگر خواتین کے ساتھ فروخت کے لیے پیش کی تھی۔

فریڈا کوہلوکی فروخت کے لیے پیش کی باربی ڈول میں انہیں سرخ لباس میں دکھایا گیا ہے، جب ان کے ہونٹوں پر سرخ لپ اسٹک سجانے سمیت ان کی آنکھوں کے ابروؤں کو سجایا گیا ہے۔

کھلونے تیارکرنے والی کمپنی ’میٹل‘ نے جس کمپنی ’فریڈا کوہلو کارپوریشن‘ کے اشتراک سے یہ گڑیا بنائی ہے، وہ کمپنی خود مصورہ کے خاندان نے بنائی تھی۔

’فریڈا کوہلو کارپوریشن‘ کو مصورہ کے خاندان کی جانب سے ایک اور کمپنی ’کیزابلانشا ڈسٹری بیوشن‘ نامی کمپنی کے ساتھ 2005 میں بنایا گیا تھا۔

—فوٹو: سپیئسٹو نگاڈو
—فوٹو: سپیئسٹو نگاڈو

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024