• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

ورون دھون 10 گھنٹے تک انوشکا کو سائیکل پر گھماتے رہے

شائع March 6, 2018
سوئی دھاگا کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو
سوئی دھاگا کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا—پرومو فوٹو

کہا جاتا ہے کہ پیار کرنے کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے، اور اس قول کی سچائی ہم زیادہ تر فلموں میں بھی دیکھتے ہیں، جن میں ہیروز کو اپنی محبت کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔

محبت کی قیمت چکانے کا معاملہ صرف فلموں تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ بہت سارے ہیروز کو اس کی قیمت شوٹنگ کے دوران بھی چکانی پڑتی ہے۔

اور ایسی ہی قیمت ورون دھون نے اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ادا کی۔

اطلاعات ہیں کہ فلم کے ایک سین کو شوٹ کروانے کے لیے ورون دھون نے فلم میں اپنی بیوی بننے والی انوشکا شرما کو لے کر 10 گھنٹے تک سائیکل چلاتے رہے۔

پنک ولا کے مطابق ورون دھون اور انوشکا شرما ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ’چندیری‘ میں موجود ہیں، جہاں کا موسم کافی گرم ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی دھاگا کی پہلی جھلک جاری

لیکن گرم موسم کے باوجود ورون دھون نے فلم کے مناظر شوٹ کروانے کے لیے چندیری شہر میں 10 گھنٹے تک سائیکل چلائی۔

خبر کے مطابق ورون دھون گرمی اور دھوپ میں انوشکا شرما کو بٹھاکر سائیکل چلاتے رہے، جس وجہ سے دونوں اداکار شام کو انتہائی تھک گئے۔

علاوہ ازیں ورون دھون اسی فلم کا ایک اور سین شوٹ کروانے کے دوران زخمی بھی ہوگئے۔

خبر کے مطابق ورون دھون جذباتی انداز میں سیڑھیوں سے گرنے کا سین شوٹ کروتے وقت زخمی ہوگئے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

اگرچہ ورون دھون زیادہ زخمی نہیں ہوئے، تاہم ان کی وجہ سے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما کا نیا روپ سامنے آگیا

واضح رہے کہ ’سوئی دھاگا‘ میں پہلی بار انوشکا شرما اور ورون دھون ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتے نظر آتا ہے.

اب تک صرف فلم کے پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں، جب کہ فلم کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

فلم کی ہدایات شرط کتریا نے دی ہیں، جب کہ اسے منیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024