• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سری دیوی کی موت کے بعد سونم کپور کی شادی منسوخ

شائع March 6, 2018
—فوٹو: کوئنٹ
—فوٹو: کوئنٹ

گزشتہ ماہ 24 فروری کو دبئی کے ہوٹل میں باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ہلاک ہونے والی اداکارہ سری دیوی کی موت پر جہاں کئی فلموں کی نمائش و شوٹنگ مؤخر کردی گئی تھی۔

وہیں اب شوبز کے کئی اہم ایونٹ بھی منسوخ کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اور اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ سری دیوی کا خاندان رواں برس کوئی بھی تقریب کرنے کے موڈ میں نہیں ہے، اور خاندان کی جانب سے رواں برس ہونے والے تمام ایونٹس منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔

سری دیوی کے خاندان میں رواں برس ہونے والی اہم ترین تقریب اداکارہ سونم کپور کی شادی تھی، جو جون یا جولائی میں ہونی تھی۔

تاہم اب تازہ اطلاعات ہیں کہ کپور خاندان نے سری دیوی کی موت کے بعد سونم کپور کی شادی منسوخ کردی ہے۔

خیال رہے کہ سونم کپور اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور کی بھتیجی ہیں۔

بونی کپور اداکارہ سونم کپور کے والد انیل کپور کے بڑے بھائی ہیں، جب کہ سنجے کپور بھی سونم کے چھوٹے چچا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور جون میں شادی کریں گی؟

اسی خاندان کے دیگر معروف افراد میں اداکار ارجن کپور اور جھانوی کپور بھی ہیں، جو رواں برس فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔

—فوٹو: پنک ولا
—فوٹو: پنک ولا

اداکارہ سونم کپور کی شادی ممبئی کے کاروباری شخص آنند آہوجا سے رواں برس جون یا جولائی میں ہونا تھی، تاہم سری دیوی کی موت حادثاتی موت کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔

دکن کیرونیکل نے کپور خاندان کے ذرائع سے اپنی خبر میں بتایا کہ اگرچہ ابھی سونم کپور کی شادی کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم امکان ہے کہ اسے منسوخ کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کپور خاندان اس وقت صدمے میں ہے، اس لیے وہ رواں برس سونم کپور کی شادی سمیت دیگر تقریبات کرنے کے حق میں نہیں۔

مزید پڑھیں: سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
—فوٹو: انڈین ایکسپریس
—فوٹو: انڈین ایکسپریس

ذرائع کا کہنا ہے کہ سونم کپور کی شادی کا فیصلہ وقت اور خوشی کے موقع کو دیکھ کر دوبارہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ سری دیوی کی موت کے وقت پر آنند آہوجا نے نہ صرف سونم کپور بلکہ پورے خاندان کو سہارا دیا، اور ان سے خاندان کے تمام فرد خوش ہیں۔

واضح رہے کہ سری دیوی کی موت 24 فروری کو دبئی میں ہوئی تھی، تاہم ان کی آخری رسومات 28 فروری کو ممبئی میں ادا کی گئی تھیں۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ سری دیوی کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم 26 فروری کو دبئی پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونم کپور 3 ماہ بعد شادی کرنے والی ہیں؟

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ نے نہانے سے قبل شراب نوشی کر رکھی تھی، جس وجہ سے وہ نہانے کے دوران بے ہوش ہوگئی تھیں۔

دبئی پولیس نے سری دیوی کی موت کی تحقیقات 27 فروری کو بند کرکے لاش ورثاء کے حوالے کی تھی، جس کے بعد 28 فروری کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ 32 سالہ سونم کپور کے دہلی کے کاروباری نوجوان آنند آہوجا سے گزشتہ چند سال سے تعلقات ہیں، گزشتہ برس سے یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد شادی کریں گے۔

سونم کپور اور آنند آہوجا کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ اداکارہ کئی بار اپنے دوست کے ساتھ تصاویر وغیرہ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر چکی ہیں۔

You talkin to me???

A post shared by sonamkapoor (@sonamkapoor) on

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024