• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا میں طوفان کی تباہ کاریاں

شائع March 5, 2018

امریکا کے شمال مشرقی ساحل پر تیز ہواؤں اور موسلہ دھار بارش اور برف باری کے باعث آئے طوفان سے لاکھوں بجلی صارفین کو فراہمی معطل ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تیز بارش اور خطرناک آندھی سے ہزاروں کی تعداد میں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کے باعث 12ریاستوں میں 23 لاکھ گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفان کے باعث دو ہزار آٹھ سو پروازیں منسوخ ہوئیں۔

امریکا کی ریاست میری لینڈ، ورجینیا، میساچوسٹس اور میانے میں طوفان کے باعث ایمرجنسی جاری کی گئی ہے۔

شدید بارش کے باعث طغیانی کے بعد امریکی ریاستوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

طغیانی نے کشتی کو ساحل پر لاپھینکا — فوٹو: اے پی
طغیانی نے کشتی کو ساحل پر لاپھینکا — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میانے میں طوفان کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میانے میں طوفان کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
تباہ حال بجلی کی تاروں کی مرمت کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
تباہ حال بجلی کی تاروں کی مرمت کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میں آئے طوفان سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں — فوٹو: اے پی
امریکی ریاست میں آئے طوفان سے کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں — فوٹو: اے پی
سڑکوں پر پڑے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
سڑکوں پر پڑے ملبے کو ہٹایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پڑا ہے — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث تباہ ہونے والے گھروں کا ملبہ سڑکوں پر پڑا ہے — فوٹو: اے پی
تیز ہواؤں سے اکھڑنے والے درختوں کو بھاری مشینوں سے ٹھکانے لگایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
تیز ہواؤں سے اکھڑنے والے درختوں کو بھاری مشینوں سے ٹھکانے لگایا جارہا ہے — فوٹو: اے پی
ساحل پر فوٹوگرافر تیز لہر کے ٹکرانے سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
ساحل پر فوٹوگرافر تیز لہر کے ٹکرانے سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی