• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زمیندار نے چوری کے الزام میں 7 سالہ بچے کی ناک کاٹ دی

شائع March 5, 2018
چوری کے الزام میں زمیندار کے ظلم کا شکار ہونے والا 7 سالہ بچہ — فوٹو: ڈان نیوز
چوری کے الزام میں زمیندار کے ظلم کا شکار ہونے والا 7 سالہ بچہ — فوٹو: ڈان نیوز

خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں گنے کی چوری کے الزام میں زمیندار نے 7 سالہ بچے کی ناک کاٹ دی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچے کے ورثاء نے دعویٰ کیا ہے کہ زمیندار نے بچے کی مبینہ طور پر کھیتوں سے گنے کی چوری کے الزام میں ناک کاٹ دی۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد: گدھا کھیت میں داخل ہونے پر 8 سالہ بچہ بے دردی سے قتل

متاثرہ بچے کے والدین نے الزام لگایا کہ پولیس زمیندار کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔

ڈی ایس پی کبیر والا شاہد نیاز نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو معالے کے حوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں درخواست موصول ہوچکی ہے جس کے بعد ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024