• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عرفان خان کو خطرناک مرض لاحق ہوگیا

شائع March 5, 2018
—فوٹو: تیلگو 360
—فوٹو: تیلگو 360

بولی وڈ ورسٹائل اداکار عرفان خان اپنی منفرد اداکاری اور کرداروں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، تاہم ان دنوں وہ پریشانی کا شکار ہیں۔

اگرچہ جلد ہی عرفان خان بولی وڈ فلم ’بلیک میل‘ میں نظر آئیں گے، جس کا گانا ’پٹولا‘ گزشتہ روز 4 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔

تاہم اداکار کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ وہ خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق خود انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کی۔

عرفان خان نے ٹوئیٹ کی کہ وہ اور اس کے دوست و اہل خانہ انہیں لاحق ہونے والی خطرناک بیماری کا صحیح پتہ لگانے میں مصروف ہیں اور انہیں جیسے ہی پتہ چلے گا وہ خود ہی مداحوں کو اس بات سے آگاہ کریں گے۔

اداکار نے اپنے مداحوں اور عام افراد کو درخواست کی کہ ان کی صحت اور بیماری سے متعلق قیاس آرائیوں اور افواہوں سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کو عرفان خان کا ڈر

عرفان خان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 15 روز سے طبیعت میں خرابی محسوس کر رہے ہیں اور انہیں ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ وہ کسی خطرناک یا موذی مرض میں مبتلا ہیں۔

تاہم انہوں نے واضح کردیا کہ ابھی مکمل طور پر اس بات کا پتہ نہیں چلا کے انہیں کون سی بیماری لاحق ہے اور وہ کس اسٹیج پر پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عرفان خان کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔

’سپنا دی دی‘ میں عرفان خان دوسری مرتبہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

فلم میں دپیکا پڈوکون ایک گینگسٹر خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں، جب کہ عرفان خان اس گینگسٹر کی مدد کرنے والے چھوٹے گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے۔

اس فلم کی کہانی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی ممبئی کی گینگسٹر ’سپنا دی دی‘ کے گرد گھومتی ہے۔

خیال رہے کہ عرفان خان کی کامیڈین بلیک فلم ’بلیک میل‘ رواں برس اپریل کو ریلیز کی جائے گی، جس میں اس کے ساتھ کریٹی کلہاری جلوہ گر ہوں گی۔

اس کے علاوہ عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ بھی رواں برس کے اختتام تک آنے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024