• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایوینجرز : انفٹنی وار اب جلد ریلیز ہوگی

شائع March 2, 2018
— فوٹو بشکریہ ڈزنی اسٹوڈیوز
— فوٹو بشکریہ ڈزنی اسٹوڈیوز

مارول اسٹوڈیوز نے پہلی بار اپنی کسی فلم کو دنیا بھر میں ایک ہی دن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جی ہاں ایوینجرز سیریز کی نئی فلم ایوینجرز : انفٹنی وار طے شدہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

پہلے اس فلم کو 27 اپریل سے 4 مئی کے دوران مختلف ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اب کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ فلم 27 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں : ایوینجرز : انفنٹی وار کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

اس کے لیے اس سیریز کے مداحوں کو 'آئرن مین' یعنی رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر کا شکرگزار ہونا چاہئے۔

اب اس کے پیچھے ایک ممکنہ وجہ ڈزنی کی جانب سے اسٹار وار کی نئی فلم (مئی کے آخر میں ریلیز ہوگی) اور ایوینجر کے درمیان ٹکراﺅ کو بچانا ہوسکتا ہے یا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی خالی جگہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔

ویسے پہلے مارول اسٹوڈیو نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ چار مئی کو انفٹنی وار کی ریلیز پر آپ کتنے پرجوش ہیں؟

اس کے جواب میں رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر نے جوابی ٹوئیٹ کیا ' کیا ایسا ممکن ہے کہ میں اسے پہلے دیکھ سکوں؟'

جس پر مارول اسٹوڈیو نے جواب دیا 'آپ کے لیے کچھ بھی ممکن ہے جناب اسٹراک، 27 اپریل کے بارے میں کیا خیال ہے؟'

اس پر آئرن مین نے کہا کہ زبردست مگر کیا دوستوں کے ساتھ؟

تو اسٹوڈیو نے پوچھا کہ فرینڈز سے ان کی مراد ایوینجرز کے باقی اسٹارز ہیں؟

مگر رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر کا کہنا تھا کہ پوری دنیا۔

جس پر اسٹوڈیو نے باضابطہ اعلان کیا کہ ایوینجرز انفٹنی وار دنیا بھر میں 27 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

ویسے یہ اقدام کوئی انوکھا نہیں، فلم کمپنیاں اکثر اپنی فلموں کی ریلیز ڈیٹ آگے پیچھے کرتی رہتی ہیں، فرق بس اس کے طریقہ کار اور اعلان کے وقت کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ فلم جسے ریلیز سے پہلے ہی سپرہٹ قرار دے دیا گیا

مارول نے چار مئی کی تاریخ کو اس فلم کے لیے اکتوبر 2014 میں طے کیا تھا اور دس مئی کو مارول یونیورس کے دس سال بھی مکمل ہورہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024