• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

لبنانی وزیر اعظم کے متنازع استعفے کے بعد سعودی عرب کا پہلا دورہ

شائع February 28, 2018

لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے گزشتہ سال سعودی عرب میں استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد سعودی ریاست کا پہلا دورہ کیا جس میں انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ریاستی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا کہنا تھا کہ سعد حریری اور شاہ سلمان نے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور لبنان میں ہونے والی ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں لبنانی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے قریبی سعد حریری نے 4 نومبر کو اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے بنائے گئے پوشیدہ منصوبے کو محسوس کر لیا ہے۔‘

سعد حریری کی جانب سے اپنے عہدے سے استعفے کے اعلان کے بعد لبنان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا تھا جبکہ حکام کی جانب سے سعودی عرب پر وزیراعظم کی حراست کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے جہاں وہ مستعفی ہونے کے بعد دو ہفتوں تک رہے تھے۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کا سعودی عرب پر لبنانی وزیرِاعظم کی گرفتاری کا الزام

تاہم سعد حریری نے سعودی عرب کی جانب سے حراست میں رکھنے کی افواہوں کو رد کر دیا تھا اور فرانس کی دعوت پر پیرس کے دورے کے لیے 18 نومبر کو سعودی عرب چھوڑنے کا اعلان کیا۔

سعد حریری اپنے دورہ فرانس کے بعد مصر اور قبرص میں رکے اور وہاں سے بیروت پہنچے اور ملک کے 74 یوم آزادی کے جشن کے موقع پر سامنے آئے اور میڈیا سے بات چیت کی۔

بعد ازاں انہوں نے لبنانی صدر میشال عون کی درخواست پر اپنے استعفے کے فیصلے کو معطل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024