• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سری دیوی، موت کا باتھ ٹب اور بھارتی میڈیا

شائع February 28, 2018

ریٹنگ اور حریف چینل سے جیتنے کے چکر میں بھارتی میڈیا نے ہمیشہ ہی غیر ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیشہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔

بھارتی میڈیا نے بولی وڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی اچانک ہونے والی حادثاتی موت پر بھی اپنی روایتی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، بلکہ ایسے تجزیے بھی نشر کیے جنہیں سن کر لوگوں کو تعجب ہی ہوا۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے دبئی پولیس اور پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے تحقیقات مکمل کیے جانے اور رپورٹس جاری کیے جانے سے قبل ہی سری دیوی کی موت پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم کردیا۔

ٹی وی چینلز نے سری دیوی کی حرکت قلب کی بات سنتے ہی اس کی صحت سے متعلق تجزیوں پر مبنی قیاس آرائیاں شروع کردیں، جن سے ہندوستانی عوام مزید الجھ گئے۔

لیکن ان ہی تجزیوں کے دوران جیسے ہی بھارتی میڈیا کو یہ پتہ چلا کہ سری دیوی کی موت حرکت قلب سے نہیں بلکہ حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ہے تو اس کے تجزیوں میں مزید تیزی آگئی۔

اور بھارتی میڈیا نے ایسی قیاس آرائیاں کیں اور سری دیوی کی موت کے مناظر کو فوٹوشاپ، اینیمیشن اور گرافکس کے ذریعے اس طرح دکھانے کی کوشش کی کہ صحافت کا جنازہ ہی نکل گیا۔

اگرچہ بھارتی میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں اور تبصروں سے تنگ آکر ہندوستانی عوام نے سوشل میڈیا پر ایسے تجزیوں کو فی الحال نشر نہ کیے جانے کے مطالبے بھی کیے، مگر بھارتی میڈیا تیز رفتاری کے ساتھ تجزیے اور قیاس آرائیاں پیش کرتا رہا۔

بھارتی ٹی وی چینل ’آج تک‘ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ناظرین کو سمجھانے کے لیے اینیمیشن اور گرافکس کے ذریعے سری دیوی کی موت کے آخری لمحات کو ٹی وی پر نشر کرے گا۔

آج تک نے سری دیوی کی موت کا منظر دکھاتے ہوئے باتھ ٹب کو ’موت کا باتھ ٹب‘ کہا اور ناظرین کو دکھایا کہ اداکارہ کس طرح اس میں ڈوب کر موت کے منہ میں گئیں۔

سی این این نیوز 18 نے بھی اسی طرح فوٹو شاپ کے ذریعے باتھ ٹب میں سری دیوی کو پانی میں ڈوبتے ہوئے دکھایا۔

اس حوالے سے حریف چینلز سے بازی لے جانے کے چکر میں ایک ٹی وی چینل نے باتھ ٹب اور سری دیوی کے ساتھ شراب سے بھری ہوئی گلاس بھی دکھائی۔

تیلگو زبان کے چینل ’ٹی وی 9‘ نے بھی اس سارے سین کی منظر نگاری کی اور چینل نے اس سارے منظر میں سری دیوی کے شوہر بونی کپور کو بھی شامل کرلیا۔

یوں کچھ ٹی وی چینلز نے سری دیوی کی موت سے قبل آخری 15 منٹ پر بھی اینیمیشن اور گرافکس کی مدد سے خصوصی ڈاکیومینٹریز بناکر بھی نشر کیں۔

بھارتی میڈیا پر سری دیوی کی موت کے حوالے سے ہونے والے تجزیوں میں یہ تک کہا گیا کہ ایک بہترین ڈانسر ایک عام باتھ ٹب میں کس طرح حادثاتی طور پر ڈوب کر موت کے منہ میں چلی گئی؟

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024